اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

کیا کلیجی، دل اور گردے کھانا صحت کے لیے مفید ہے؟

ریحان صدیقی by ریحان صدیقی
جون 18, 2024
in صحت, فوڈ, لائف سٹائل نیوز
kaliji

عید الاضحیٰ پر جانوروں کی قربانی کے بعد کلیجی پکانے کا رواج بہت عام ہے

عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے بعد کلیجی تیار کرنا ایک عام روایت ہے۔ تاہم، کلیجی کے علاوہ دل، مغز، گردے اور دیگر اعضا بھی پکائے اور کھائے جا سکتے ہیں۔

لیکن کیا گائے یا بکرے کے ان حصوں کا گوشت صحت کے لیے مفید ہوتا ہے یا نہیں؟ بیشتر افراد انہیں مضر صحت یا خراب سمجھ کر کھانے سے اجتناب کرتے ہیں، لیکن وہ نہیں جانتے کہ گوشت کے یہ حصے کئی وٹامنز اور غذائی اجزا سے بھرپور ہوتے ہیں۔

غذائی اجزا

گائے کی 110 گرام کلیجی میں 153 کیلوریز، 23 گرام پروٹین، 4 گرام چربی اور 4 گرام کاربوہائیڈریٹس ہوتے ہیں۔ اسی طرح گائے کے دل کی 110 گرام مقدار میں 127 کیلوریز، 20 گرام پروٹین، 4 گرام چربی جبکہ کاربوہائیڈریٹس اور فائبر جیسے اجزا بھی موجود ہوتے ہیں۔

گائے کے ان حصوں کا گوشت غذائی اجزا سے بھرپور ہوتا ہے اور ان کو کھانے سے متعدد وٹامنز اور منرلز بشمول بی وٹامنز، آئرن اور زنک جسم کو ملتے ہیں۔

دماغی امراض کے خطرے میں کمی

کلیجی میں وٹامن بی 1 موجود ہوتا ہے اور تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ یہ وٹامن الزائمر کا خطرہ بڑھانے والے عوامل جیسے یادداشت کی کمی اور دیگر کی روک تھام کرتا ہے۔

جسمانی توانائی میں اضافہ

کلیجی، جگر اور گردوں میں آئرن کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔ جسم میں آئرن کی کمی سے تھکاوٹ اور جسمانی توانائی کی کمی جیسے مسائل کا سامنا بھی ہوتا ہے۔ کلیجی کھانے سے جسم میں آئرن کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے اور جسمانی توانائی کی سطح بھی بڑھ جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پی سی بی نے مکی آرتھر ، اظہر محمود ، گرانٹ فلاور اور گرانٹ لڈن کے معاہدوں کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

کینسر کے خطرے میں کمی

وٹامن بی 2 جسم کو کینسر کی مخصوص اقسام سے تحفظ فراہم کرنے میں کردار ادا کرتا ہے۔ یہ وٹامن کلیجی اور گردوں میں وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ وٹامن بی 2 پھیپھڑوں اور آنتوں کے کینسر کا خطرہ کم کرتا ہے، جبکہ اس وٹامن کی جسم میں کمی غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھاتی ہے۔

امراض قلب کا خطرہ کم کرنا

کلیجی، گردے اور مغز وغیرہ میں وٹامن بی 12 کی مقدار بھی کافی زیادہ ہوتی ہے، جس کے ساتھ فولیٹ بھی جسم کو ملتا ہے۔ یہ وٹامن خون میں ایسے مخصوص امینو ایسڈز کی سطح کو کم کرتا ہے جو دل کی شریانوں سے جڑے امراض کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔

مضبوط مدافعتی نظام

جگر، کلیجی اور دل میں زنک کی مقدار بھی کافی زیادہ ہوتی ہے۔ زنک مدافعتی نظام کے افعال کے لیے بہت اہم ہوتا ہے اور زنک کی کمی کا سامنا کرنے والے افراد میں بیماریوں کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

یہ واضح رہے کہ کلیجی یا دل گردوں کی زیادہ مقدار کے استعمال سے کچھ نقصان ہونے کا احتمال بھی ہوتا ہے۔

کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ

کلیجی اور دل میں کولیسٹرول کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے، جس سے ہارٹ اٹیک یا فالج کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، اس لیے کلیجی کی معتدل مقدار کا استعمال کرنا چاہیے۔

جوڑوں میں تکلیف

جوڑوں میں تکلیف کا سامنا کرنے والے افراد کو کلیجی یا گردے وغیرہ کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے، کیونکہ ان میں موجود اجزا جوڑوں کی تکلیف کو بڑھا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان میں رمضان 2024 کب شروع ہو گا؟

جسم میں آئرن کی زیادہ مقدار

اگر جسم میں آئرن کی مقدار زیادہ ہو تو ایک بیماری Hemochromatosis کا سامنا ہو سکتا ہے۔ جیسا کہ اوپر ذکر کیا گیا ہے کہ کلیجی وغیرہ میں آئرن کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، اس وجہ سے ان کے زیادہ استعمال سے گریز کرنا چاہیے۔

ریحان صدیقی

ریحان صدیقی

ریحان صدیقی ایک ماہر سیاسی تجزیہ کار اور صحافی ہیں، جو ملکی و بین الاقوامی سیاست پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ وہ اپنے بے باک اندازِ تحریر اور تفصیلی تجزیوں کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں اور مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر لکھ چکے ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

اگست 9, 2025
دبئی میں پاکستانی ڈرائیورز کے لیے 600 سے زائد ملازمتیں، کیریئر فیئر 2025 میں شاندار رسپانس

دبئی میں پاکستانی ڈرائیورز کے لیے 600 سے زائد ملازمتیں، کیریئر فیئر 2025 میں شاندار رسپانس

اگست 9, 2025
پنجاب گرین ٹریکٹر اسکیم فیز 2 درخواست دینے کا طریقہ

پنجاب گرین ٹریکٹر اسکیم فیز 2: درخواست دینے کا طریقہ

اگست 8, 2025
پنجاب اسمبلی کمیٹی کی لوکل گورنمنٹ بل 2025 کی منظوری، مادری زبان کا بل بھی پیش

پنجاب اسمبلی کمیٹی کی لوکل گورنمنٹ بل 2025 کی منظوری، مادری زبان کا بل بھی پیش

اگست 8, 2025
پنجاب کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع

پنجاب کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع

اگست 8, 2025
پاکستان میں پی ٹی سی ایل کا ان لمیٹڈ انٹرنیٹ پیکیج کیسے ایکٹیویٹ کریں؟

پاکستان میں پی ٹی سی ایل کا ان لمیٹڈ انٹرنیٹ پیکیج کیسے ایکٹیویٹ کریں؟

اگست 7, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

اگست 9, 2025
دبئی میں پاکستانی ڈرائیورز کے لیے 600 سے زائد ملازمتیں، کیریئر فیئر 2025 میں شاندار رسپانس

دبئی میں پاکستانی ڈرائیورز کے لیے 600 سے زائد ملازمتیں، کیریئر فیئر 2025 میں شاندار رسپانس

اگست 9, 2025
پنجاب گرین ٹریکٹر اسکیم فیز 2 درخواست دینے کا طریقہ

پنجاب گرین ٹریکٹر اسکیم فیز 2: درخواست دینے کا طریقہ

اگست 8, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔