اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

معروف پاکستانی اداکار فیروز خان نے دوسری شادی کرلی۔

بلال رشید by بلال رشید
جون 4, 2024
in فلم انڈسٹری کی خبریں – بالی ووڈ، لالی ووڈ اور نئی فلمیں
معروف پاکستانی اداکار فیروز خان نے دوسری شادی کرلی۔

فیروز خان کی جانب سے اپنی شادی کی تصدیق خود اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر کی گئی ہے۔

فیروز خان نے عروسی لباس میں ملبوس اپنی دلہن کے ساتھ بیٹھے ہوئے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ میری زندگی میں خوش آمدید’۔ فیروز خان نے اس موقع پر اپنی اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے خوبصورت بھی لکھا۔

اداکار کی پوسٹ پر بڑی تعداد میں ان کے مداح مبارک باد کا پیغام لکھ رہے ہیں اور جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔
فیروز خان کی دلہن کے بارے میں حتمی طور پر تو معلوم نہیں ہوسکا کہ وہ کون ہیں اور نہ ہی فیروز خان نے اس حوالے سے کوئی بات بتائی۔

تاہم اس سے قبل فیروز خان کی دوسری شادی کی زیر گردش تصاویر اور ویڈیوز نے صارفین کو شش وپنج میں مبتلا کر دیا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں فیروز خان کو دعا نامی لڑکی کے ساتھ مایوں کی رسم کے لیے بیٹھے اور ہاتھوں پر مہندی ابٹن لگاتے دیکھا گیا۔
ایک اور ویڈیو میں فیروز خان اپنی دلہن کے ہمراہ سیڑھیاں چڑھ رہے تھے اور ویڈیو میں بچے اور دیگر افراد بھی موجود تھے.
ویڈیوز دیکھر کر سوشل میڈیا صارفین حیرت میں مبتلا تھے، کوئی ویڈیوز کو حقیقت جان کر اداکار کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہا تھا تو کوئی ویڈیوز کو ڈرامے کی شوٹنگ قرار دے رہا تھا۔ ویڈیوز میں فیروز کے ساتھ ان کے اہل خانہ کا کوئی بھی فرد نظر نہیں آیا تھا۔

اس کے علاوہ فیروز خان یا ان کے کسی بھی خاندانی ذرائع سے ان کی دوسری شادی کی تصدیق یا تردید نہیں ہوئی تھی تاہم اب اداکار نے خود انسٹا گرام پوسٹ میں اپنی شادی کی تصدیق کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  فریال محمود کی ہر ایک، خاص طور پر خواتین سے ایک منفرد سنیما سفر کا تجربہ کرنے کی اپیل

واضح رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی 2018 میں علیزا سلطان سے ہوئی تھی، اداکار کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش 2019 جب کہ بیٹی کی پیدائش 2022 میں ہوئی تھی۔

بعدازاں 2022 میں ہی فیروز اور علیزا کے درمیان طلاق ہوگئی تھی، علیزا نے الزام عائد کیا تھاکہ فیروز خان انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پاکستان میں ٹی بلز میں سرمایہ کاری

پاکستان میں ٹی بلز میں سرمایہ کاری: موبائل سے صرف 5,000 روپے لگائیں اور محفوظ سرکاری منافع کمائیں 

جون 27, 2026
بیرون ملک نوکریوں کے لیے مہارتیں

پاکستانیوں کے لیے بیرون ملک نوکریاں: بیرون ملک ملازمت کے لیے 4 بہترین آئی ٹی اور ووکیشنل مہارتیں 

جون 27, 2026
پاکستان میں پی ایس ایکس ٹریڈنگ

PSX ٹریڈنگ گائیڈ: موبائل ایپ سے ڈیجیٹل اکاؤنٹ اور کم پیسوں سے انویسٹمنٹ کا طریقہ 

جون 27, 2026
پاکستان میں شادی کے قوانین

پاکستان میں شادی کے قوانین: وفاقی شرعی عدالت میں حالیہ چیلنجز اور قانونی عمر کے اصول 

جون 27, 2026
پاکستان میں اسمارٹ سیکیورٹی کیمرے

پاکستان میں اسمارٹ سیکیورٹی کیمرے: گھر کی حفاظت کے لیے 5 بہترین وائی فائی آپشنز 

جون 27, 2026
پاکستانیوں کے لیے بیرون ملک نوکریاں

پاکستانیوں کے لیے بیرون ملک نوکریاں: 5 تصدیق شدہ اور قابلِ اعتماد آن لائن پورٹلز 

جون 27, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پاکستان میں ٹی بلز میں سرمایہ کاری

پاکستان میں ٹی بلز میں سرمایہ کاری: موبائل سے صرف 5,000 روپے لگائیں اور محفوظ سرکاری منافع کمائیں 

جون 27, 2026
بیرون ملک نوکریوں کے لیے مہارتیں

پاکستانیوں کے لیے بیرون ملک نوکریاں: بیرون ملک ملازمت کے لیے 4 بہترین آئی ٹی اور ووکیشنل مہارتیں 

جون 27, 2026
پاکستان میں پی ایس ایکس ٹریڈنگ

PSX ٹریڈنگ گائیڈ: موبائل ایپ سے ڈیجیٹل اکاؤنٹ اور کم پیسوں سے انویسٹمنٹ کا طریقہ 

جون 27, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔