Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

ایران اور متحدہ عرب امارات کا تیسرا مشترکہ اقتصادی کمیٹی کا اجلاس، مفاہمت کی یاداشت پر دستخط

حرا خلیل by حرا خلیل
مئی 2, 2024
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کی خبریں – ویزا، روزگار اور تازہ اپ ڈیٹس
ایران اور متحدہ عرب امارات کا تیسرا مشترکہ اقتصادی کمیٹی کا اجلاس، مفاہمت کی یاداشت پر دستخط

ایران اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے دونوں ممالک کی مشترکہ اقتصادی کمیٹی کے تیسرے اجلاس کے اختتام پر مختلف شعبوں میں اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کے لیے ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

اس مفاہمت نامے پر ایران کے وزیر ٹرانسپورٹ مہرداد بازرپاش اور متحدہ عرب امارات کے وزیر اقتصادیات عبداللہ بن توق المری نے دستخط کیے ہیں جنہوں نے مشترکہ اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔ 

مذکورہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران دونوں فریقوں نے تہران اور ابوظہبی کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

 اجلاس کے اختتام پر اظہار خیال کرتے ہوئے مہرداد بازرپاش نے کہا کہ ہم نے 10 سال بعد دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ کمیشن کا انعقاد کیا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کا ایک موقع ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات، ایران کے دوسرے سب سے بڑے تجارتی پارٹنر کے طور پر، ہمارے لیے بہت زیادہ  اہمیت کا حامل ہے۔ بین الاقوامی شمال-جنوب ٹرانزٹ کوریڈور میں ایران اور متحدہ عرب امارات کے مقام کا ذکر کرتے ہوئے، مہرداد بازارپاش نے کہا ہے کہ شمال اور جنوب کی منڈیوں تک رسائی دونوں ممالک کے لیے تعاون کا موقع فراہم کر سکتی ہے۔

آخر میں، ایرانی وزیر نے دو طرفہ تجارتی تعلقات کو آسان بنانے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان بینکاری اور مالیاتی مسائل کو حل کرنے پر زور دیا۔

 متحدہ عرب امارات کے وزیر اقتصادیات عبداللہ بن توق المری نے اپنی طرف سے اس ملاقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ آج کی میٹنگ کا انعقاد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کی ترقی  کو ظاہر کرتا ہے۔ چین کے بعد متحدہ عرب امارات کے ایران کے ساتھ سب سے زیادہ تجارتی تعلقات ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:  بی پی ایل 2025: عثمان خان کی 48 گیندوں میں شاندار سنچری

دونوں ممالک کی تجارتی مالیت 27 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے اور بہت سی ایرانی کمپنیاں متحدہ عرب امارات میں قائم ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹیشن اور بینکنگ تعاون کے لیے نئے مواقع پیدا کرنا اس کمیشن کی کامیابیوں میں سے ایک ہے۔

سرمایہ کاری کے شعبے میں متحدہ عرب امارات کی حکومت کی کارکردگی کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ غیر ملکی کمپنیوں کی تشکیل سے متعلق قانون کی منظوری اور نئی توانائیوں کے شعبے میں کام کرنے والی کمپنیوں کے لیے حکومت کی حمایت نے ایک اچھا موقع فراہم کیا ہے۔ 

یاد رہے کہ  تیسرا ایران اور متحدہ عرب امارات کا مشترکہ اقتصادی کمیشن 30 اپریل سے یکم مئی تک ابوظہبی میں منعقد ہوا جس میں ایران کے وزیر ٹرانسپورٹ اور شہری ترقی مہرداد بازرپاش اور متحدہ عرب امارات کے وزیر اقتصادیات عبداللہ بن توق المری کے درمیان مفاہمت کی دستاویز پر دستخط ہوئے۔

حرا خلیل

حرا خلیل

حرا خلیل ایک لائف اسٹائل اور تفریحی صحافی ہیں جو پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری سے متعلق لکھتی ہیں۔ ان کی تحریریں ثقافتی رجحانات، فنونِ لطیفہ، اور شوبز دنیا کی تازہ ترین سرگرمیوں پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

ورچوئل باڈی ڈسیکشن

 آرمی میڈیکل کالج ورچوئل باڈی ڈسیکشن متعارف کرانے والا پاکستان کا پہلا ادارہ بن گیا

اگست 7, 2026
پاکستان میں اسپورٹس شوز کی تیاری

مقامی پیداوار کا نیا سنگِ میل: کیا پاک چین اسپورٹس شوز معاہدہ ملکی معیشت کی تقدیر بدل سکتا ہے؟

اگست 7, 2026
نیشنل ہسٹری میوزیم لاہور

نیشنل ہسٹری میوزیم لاہور: تقسیمِ ہند 1947 کے جذباتی خطوط کی ڈرامائی ریڈنگ کا انعقاد

اگست 7, 2026
پاکستان کا زرعی شعبہ

پاکستان کا زرعی شعبہ: امریکہ کی جانب سے عالمی کمپنیوں کو ایگری ٹیک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی دعوت

اگست 7, 2026
اسٹیٹ بینک آف پاکستان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا بڑا ایکشن: بینکوں کے لیے پرائز بانڈ رپورٹنگ کے قوانین مزید سخت

اگست 7, 2026
شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب

شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب: مکہ مکرمہ میں عمرہ کی ادائیگی اور ولی عہد محمد بن سلمان سے تاریخی مذاکرات

اگست 7, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

ورچوئل باڈی ڈسیکشن

 آرمی میڈیکل کالج ورچوئل باڈی ڈسیکشن متعارف کرانے والا پاکستان کا پہلا ادارہ بن گیا

اگست 7, 2026
پاکستان میں اسپورٹس شوز کی تیاری

مقامی پیداوار کا نیا سنگِ میل: کیا پاک چین اسپورٹس شوز معاہدہ ملکی معیشت کی تقدیر بدل سکتا ہے؟

اگست 7, 2026
نیشنل ہسٹری میوزیم لاہور

نیشنل ہسٹری میوزیم لاہور: تقسیمِ ہند 1947 کے جذباتی خطوط کی ڈرامائی ریڈنگ کا انعقاد

اگست 7, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.