Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

پی ٹی آئی کا دو ائیر بیسز امریکہ کے حوالے کرنے کی خبروں متعلق حکومت سے فوری وضاحت کا مطالبہ

ذیشان خان by ذیشان خان
اپریل 29, 2024
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, پاکستان قومی خبریں – ملکی سطح کی اہم اور تازہ ترین رپورٹس
پی ٹی آئی کا دو ائیر بیسز امریکہ کے حوالے کرنے کی خبروں متعلق حکومت سے فوری وضاحت کا مطالبہ

پی ٹی آئی نے پاکستان میں دو ایئربیسز امریکا کے حوالے کرنے کی خبروں کے حوالے سے موجودہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس متعلق فوری وضاحت کی جائے۔

 تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے پارٹی ترجمان کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکمراں جماعت نے قوم کو اعتماد میں لیے بغیر مبینہ طور پر ائیر بیسز امریکہ کے حوالے کر کے واضح طور پر جمہوریت کے خلاف قدم اٹھایا ہے۔

 پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت کو قوم کے سامنے یہ بات رکھنے اور امریکہ کو ایئربیسز کی فراہمی کے حوالے سے درست حقائق واضح کرنے کی ضرورت ہے۔

امریکہ کو اس نئی سہولت کی فراہمی اور معاہدے کی نوعیت کے پیچھے محرکات کو سمجھنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی مفادات کی قیمت پر منافع خوری  کو قوم قبول نہیں کرے گی اور نہ ہی پی ٹی آئی اس کی تائید کرتی ہے۔ بلکہ پارٹی اس معاملے کو پارلیمنٹ میں بھی اٹھائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو سائیڈ لائن کرنے اور انہیں سیاسی طور پر بدنام کرنے کی وجوہات قوم کو پتہ چل رہی ہیں۔

قوم خارجہ امور اور قومی سلامتی سے متعلق حساس معاملات میں قومی مفادات سے سمجھوتہ کرنے پر سخت غصہ میں ہے۔ 

انہوں نے حکومت پر خفیہ وفود اسرائیل بھیجنے اور غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی کی کارروائیوں پر خاموشی اختیار کرنے کا الزام بھی لگایا۔

انہوں جے دعوی کیا کہ حکومت کشمیریوں پر ظلم کرنے والی بھارتی حکومت کے ساتھ بھی تجارت کھولنے کے لئے بےچین ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سخت مذاکرات کا پہلا دور اختتام پذیر
ذیشان خان

ذیشان خان

ذیشان خان ایک کرائم اور قانون سے متعلق رپورٹر ہیں جو نظامِ انصاف اور پولیس اصلاحات پر رپورٹنگ کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں عدالتی نظام کی بہتری، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی، اور عوامی انصاف کے موضوعات پر روشنی ڈالتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پشاور کے بڑے روڈ پروجیکٹ کی تکمیل کے لیے نئی تاریخ کا اعلان

پشاور کے بڑے روڈ پروجیکٹ کی تکمیل کے لیے نئی تاریخ کا اعلان

اکتوبر 27, 2026
برطانوی وزیر خارجہ کے بیٹھنے کے انداز پر خواجہ آصف کا طنز

برطانوی وزیر خارجہ کے بیٹھنے کے انداز پر خواجہ آصف کا طنز

اکتوبر 26, 2026
ایف نائن پارک اسلام آباد: درخت نہ کاٹنے کی 100% گارنٹی

ایف نائن پارک اسلام آباد کی اپ گریڈیشن: محسن نقوی کا اہم اعلان

اکتوبر 26, 2026
اسلام آباد کا کورونا آئسولیشن سینٹر اب پاک چین فرینڈ شپ ہسپتال میں تبدیل

اسلام آباد کا کورونا آئسولیشن سینٹر اب پاک چین فرینڈ شپ ہسپتال میں تبدیل

اکتوبر 26, 2026
پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، نادرہ کا پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر نائیکوپ کے حصول کا ڈیجیٹل فریم ورک لائیو

نادرا پاک آئی ڈی ایپ سے بچوں کی پیدائش کی آن لائن رجسٹریشن کا طریقہ

اکتوبر 26, 2026
پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین اسٹاف لیول معاہدہ طے، 1.2 ارب ڈالر قرضہ جاری کرنے کی حتمی منظوری مل گئی

پاکستان کا بیرونی قرضہ: شرح سود زیادہ ہونے پر 49 کروڑ ڈالر کا لون مسترد

اکتوبر 26, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پشاور کے بڑے روڈ پروجیکٹ کی تکمیل کے لیے نئی تاریخ کا اعلان

پشاور کے بڑے روڈ پروجیکٹ کی تکمیل کے لیے نئی تاریخ کا اعلان

اکتوبر 27, 2026
برطانوی وزیر خارجہ کے بیٹھنے کے انداز پر خواجہ آصف کا طنز

برطانوی وزیر خارجہ کے بیٹھنے کے انداز پر خواجہ آصف کا طنز

اکتوبر 26, 2026
ایف نائن پارک اسلام آباد: درخت نہ کاٹنے کی 100% گارنٹی

ایف نائن پارک اسلام آباد کی اپ گریڈیشن: محسن نقوی کا اہم اعلان

اکتوبر 26, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.