وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف سے نیا قرض حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک انگریزی اخبار کو دئیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ایک بڑے اور طویل پروگرام پر غور کرنے پر رضامندی ظاہر کر رہا ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس اور توانائی سمیت متعدد شعبوں میں اصلاحاتی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کو کم از کم تین سال کی مدد درکار ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ میکرو اکنامک عوامل پاکستان کے حق میں بدل رہے ہیں کیونکہ پاکستان اپنی پسماندہ معیشت کو فروغ دینے کے لیے کام کر رہا ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی کرنسی مستحکم ہو چکی ہے اور مہنگائی میں اگلے سال کے آخر تک واضح کمی محسوس ہو گی۔