Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

پاکستانی حکومت کے تحفظات پر کام کر رہے ہیں، ایکس/ ٹویٹر

حرا خلیل by حرا خلیل
اپریل 18, 2024
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, بین الاقوامی خبریں – عالمی سیاست، جنگ، تنازعات اور سفارت کاری, پاکستان کی سیاسی خبریں – حکومت، اپوزیشن اور انتخابی اپ ڈیٹس, ٹیکنالوجی نیوز اردو – موبائل، انٹرنیٹ، AI اور جدید ٹیک اپ ڈیٹس
پاکستانی حکومت کے تحفظات پر کام کر رہے ہیں، ایکس ٹویٹ

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹویٹر) کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ پاکستانی حکومت کے ساتھ ان کے تحفظات پر کام کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ 17 فروری 2024 سے ایکس سابقہ ٹویٹر کی سروسز پاکستان میں بند ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ایکس پر پابندی کے بعد ایکس کے گلوبل گورنمنٹ افیئرز ڈیپارٹمنٹ نے اس متعلق اپنا پہلا بیان  دیا ہے۔

 انسانی حقوق کی تنظیموں اور صحافیوں کی تنظیموں نے سوشل میڈیا پر پابندی کی مذمت کی ہے جبکہ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے اداروں نے بھی اس سے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

امریکہ نے بھی پاکستان سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سے پابندیاں ہٹانے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔ 

یاد رہے کہ مارچ میں وزارت داخلہ نے سندھ ہائی کورٹ (ایس ایچ سی) کو آگاہ کیا تھا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹس پر مزید احکامات تک سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو بلاک کر دیا گیا ہے۔ 

سندھ ہوئی کورٹ نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی تھی کہ وہ یا تو ایکس کے بند ہونے کا جواز پیش کرے یا 17 فروری کو ایکس پر پابندی لگانے کی ہدایت کرنے والے خط کو واپس لے۔ 

پابندی کو چیلنج کرنے والے ایک وکیل عبدالمعیز جعفری نے بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ نے حکومت کو خط واپس لینے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا تھا۔

پاکستان میں ایکس / ٹویٹر بند ہونے کی وجہ

 دریں اثنا، وزارت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے ایک تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی جس میں بتایا گیا کہ ایکس پر پابندی قومی سلامتی اور امن عامہ کو برقرار رکھنے اور قوم کی سالمیت کے تحفظ کے لیے کی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھاؤ، بلاول بھٹو کی وزیر اعظم کو دھمکی

آئی ایچ سی کے چیف جسٹس عامر فاروق کے سامنے پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پاکستان میں رجسٹرڈ نہیں ہے اور نہ ہی اس پر پاکستانی قوانین کی تعمیل کرنے کی کوئی ذمہ داری ہے۔ 

اس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ذریعے متعدد درخواستیں بھیجنے کے بعد ایکس نے پاکستانی حکام کی درخواستوں کی تعمیل نہیں کی جس بنیاد پر اسے بند کیا جا رہا ہے۔

 انہوں نے مزید بتایا کہ ایف آئی اے کے ونگ نے سیکڑوں ٹویٹر اکاؤنٹس کے خلاف متعدد ایف آئی آرز درج کرنا شروع کی ہیں۔ 

وزارت داخلہ نے کہا کہ پاکستانی قوانین اور اقدار کی خلاف ورزی کرنے والے مواد سے نمٹنے میں ٹویٹر/ایکس حکام کی جانب سے تعاون کا فقدان ہمیں جواز فراہم کرتا ہے کہ ہم اسے تاوقت مناسب بند کر دیں۔

حرا خلیل

حرا خلیل

حرا خلیل ایک لائف اسٹائل اور تفریحی صحافی ہیں جو پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری سے متعلق لکھتی ہیں۔ ان کی تحریریں ثقافتی رجحانات، فنونِ لطیفہ، اور شوبز دنیا کی تازہ ترین سرگرمیوں پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

فٹنس ٹریکرز پاکستان

فٹنس ٹریکرز پاکستان: 3 بہترین اسمارٹ فٹنس بینڈز، ان کی خصوصیات اور قیمتیں

جولائی 7, 2026
ورچوئل یونیورسٹی ایڈمیشن 2026

ورچوئل یونیورسٹی ایڈمیشن 2026: پاکستان بھر کے طلبہ کے لیے داخلے کا مکمل طریقہ کار

جولائی 7, 2026
نادرہ جووینائل کارڈ

نادرہ جووینائل کارڈ: 18 سال سے کم عمر بچوں کے لیے کارڈ اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ

جولائی 7, 2026
یو این ڈی پی انٹرنشپ

عالمی ڈیجیٹل انٹرنشپ 2026: پاکستانی طلبہ کے لیے اپلائی کرنے کی مکمل  گائیڈ

جولائی 7, 2026
اے ایچ پی سی ہاؤس جاب کی شرائط

اے ایچ پی سی ہاؤس جاب کی شرائط: الائیڈ ہیلتھ گریجویٹس کے لیے ایک مکمل گائیڈ

جولائی 7, 2026
جیٹور T2 پی ایچ ای وی پاکستان

جیٹور T2 پی ایچ ای وی پاکستان میں باقاعدہ لانچ: قیمت، بکنگ اور خصوصیات کی مکمل تفصیلات

جولائی 7, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

فٹنس ٹریکرز پاکستان

فٹنس ٹریکرز پاکستان: 3 بہترین اسمارٹ فٹنس بینڈز، ان کی خصوصیات اور قیمتیں

جولائی 7, 2026
ورچوئل یونیورسٹی ایڈمیشن 2026

ورچوئل یونیورسٹی ایڈمیشن 2026: پاکستان بھر کے طلبہ کے لیے داخلے کا مکمل طریقہ کار

جولائی 7, 2026
نادرہ جووینائل کارڈ

نادرہ جووینائل کارڈ: 18 سال سے کم عمر بچوں کے لیے کارڈ اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ

جولائی 7, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.