پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ورلڈ کپ 2024 کے اسکواڈ میں حسن علی اور ابرار احمد کو شامل کرنے کا امکان نظرآرہا ہے کیونکہ ٹیم میں بڑی تبدیلیوں پرغورجاری ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آئندہ ماہ بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ٹورنامنٹ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے مصروف عمل ہے۔
سلیکٹرز کو شاداب خان پر کیچ 22 کی صورتحال کا سامنا ہے
ایشیا کپ 2024 سے جلد باہرہونے پرمتعلقہ حکام کو ٹیم کا گہرائی سے تجزیہ کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق اور کپتان بابراعظم سمیت دیگرٹیم انتظامیہ اب میگا ایونٹ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ میں تبدیلیوں پر غور کر رہی ہے۔ ٹیم کی حالیہ کارکردگی کی روشنی میں محمد حارث، اسامہ میر، محمد وسیم اور فہیم اشرف کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں میں شمولیت کے امکانات کم نظر آرہے ہیں۔ جبکہ حسن علی اور اسپنر ابرار احمد کو 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کرنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں | ایشیاء کپ میں شکست کے باوجود پاکستان آئی سی سی ون ڈے کی نمبر ون ٹیم بن گئی
آؤٹ آف فارم اوپنر فخر زمان اور نائب کپتان شاداب خان کے انتخاب پر خدشات کے باوجود ان دونوں کے میگا ایونٹ کے لیے ٹیم میں جگہ بنانے کا امکان نظر آرہا ہے۔ ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کا ممکنہ 15 رکنی سکواڈ کچھ اس طرح نظرآ سکتا ہے، بابراعظم، امام الحق، فخرزمان، عبداللہ شفیق، سلمان علی آغا، افتخار احمد، سعود شکیل، محمد رضوان، محمد نواز، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، حسن علی اور زمان خان۔
آئی سی سی ورلڈ کپ 2024 کے لیے پاکستان کا شیڈول 6 اکتوبرسے شروع ہو کر11نومبر تک رہے گا۔
ڈے میچز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوں گے جبکہ دیگر تمام ڈے اینڈ نائٹ میچز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوں گے۔
اگر پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرتا ہے تو وہ کولکتہ میں کھیلتا نظر آَے گا۔