اسلام آباد میں دو چھٹیوں کا اعلان
اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) انتظامیہ نے جمعہ کو اعلیٰ سطح کے غیر ملکی مہمانوں کی آمد کے موقع پر پیر، 31 جولائی، اور منگل، اگست 1، 2024 کو دو مقامی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔
یہ اعلان ایڈیشنل کمشنر رانا وقاص احمد نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ تاہم ذرائع کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے 10 سال مکمل ہونے پر چینی نائب وزیراعظم کا مذکورہ تاریخوں پر اسلام آباد کا سفر متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں | سندھ حکومت کے یوم عاشور پرسیکیورٹی کے فول پروف انتظامات
اس میں مزید کہا گیا کہ نائب وزیراعظم کی آمد پر سرخ قالین پر استقبال کیا جائے گا۔ چینی نائب وزیراعظم سی پیک کے دس سال مکمل ہونے کی تقریب میں شرکت کریں گے جو صدر شی کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کا فلیگ شپ پروگرام ہے جس کی انہوں نے 2013 میں نقاب کشائی کی تھی۔
حکام نے ابھی تک معزز مہمان کا نام ظاہر نہیں کیا۔ چین کے دو نائب وزیر اعظم ہیں، جو صدر شی کے معاون ہیں۔