اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

گلبر خان گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ منتخب

بلال رشید by بلال رشید
جولائی 14, 2024
in سیاست کی خبریں
اگست میں حکومت کی باگ دوڑ عبوری سیٹ اپ کے حوالے کر دیں گے، وزیراعظم

گلبر خان گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ منتخب

پی ٹی آئی کے خالد خورشید کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دیئے جانے کے ایک ہفتے بعد، گلگت بلتستان میں جمعرات کو نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ایک منحرف رکن حاجی گلبر خان نے پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور جے یو آئی-ایف کی حمایت سے وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کے بعد اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔

گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ نے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لیا۔ گورنر ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں گلگت بلتستان اسمبلی کے اراکین، اعلیٰ حکام اور سیاسی جماعتوں کے حامیوں نے شرکت کی۔

قبل ازیں گلگت بلتستان اسمبلی میں ووٹنگ کے دوران، گلبر خان نے 20 میں سے 19 ووٹ حاصل کیے جب کہ راجہ اعظم خان، جن کی سابق وزیراعلیٰ خورشید نے تائید کی، نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا۔

ایوان کے صرف 20 افراد نے ووٹ ڈالا

پی ٹی آئی کے منحرف رکن کو پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، جے یو آئی (ف) نے سپورٹ کیا۔ 32 رکنی ایوان میں سے صرف 20 افرا اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ کے لیے ووٹ ڈالنے کے لیے موجود تھے۔

پی ٹی آئی کے تین فارورڈ بلاکس میں سے ایک کی قیادت کرنے والے جاوید علی منوا نے بھی الیکشن کا بائیکاٹ کیا۔ ووٹنگ کے دوران پیپلز پارٹی کا ایک رکن ایوان میں موجود نہیں تھا جبکہ پی ٹی آئی، مجلس وحدت مسلمین اور اسلامی تحریک کے 10 ارکان نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں | اگست میں حکومت کی باگ دوڑ عبوری سیٹ اپ کے حوالے کر دیں گے، وزیراعظم

یہ بھی پڑھیں:  ایک اور آڈیو لیک: عمران خان، اسد عمر اور شاہ محمود قریشی شامل

تقریباً 12:30 بجے اجلاس کے آغاز پر سپیکر نذیر احمد نے گلبر خان کی حمایت میں ارکان کو ایک طرف جمع ہونے کو کہا۔ اس کے بعد ایوان کے اندر موجود 20 ارکان میں سے 19 نے گلبر خان کی حمایت کا اظہار کیا۔

ان میں سے 12 کا تعلق پی ٹی آئی کے فارورڈ بلاک سے، تین کا تعلق مسلم لیگ ن، تین کا پیپلز پارٹی اور ایک کا جے یو آئی ف سے ہے۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

بی پی ایل 2026 پاکستان میں لائیو کیسے دیکھیں

بی پی ایل 2026 پاکستان میں لائیو کیسے دیکھیں

دسمبر 26, 2025
Xiaomi 17 Ultra کی پاکستان میں قیمت: اسپیکس اور فیچرز

Xiaomi 17 Ultra کی پاکستان میں قیمت: اسپیکس اور فیچرز

دسمبر 26, 2025

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کا بطور صدر پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ

دسمبر 26, 2025
ساگو دانہ کیا ہے؟ اس کے فوائد اور غذائی اہمیت

ساگو دانہ کیا ہے؟ اس کے فوائد اور غذائی اہمیت

دسمبر 24, 2025
پاکستان میں TIN نمبر کیا ہے؟

پاکستان میں TIN نمبر کیا ہے؟

دسمبر 24, 2025
چانگان AVATR 11 پاکستان میں لانچ: قیمت، اسپیکس اور رینج

چانگان AVATR 11 پاکستان میں لانچ: قیمت، اسپیکس اور رینج

دسمبر 22, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

بی پی ایل 2026 پاکستان میں لائیو کیسے دیکھیں

بی پی ایل 2026 پاکستان میں لائیو کیسے دیکھیں

دسمبر 26, 2025
Xiaomi 17 Ultra کی پاکستان میں قیمت: اسپیکس اور فیچرز

Xiaomi 17 Ultra کی پاکستان میں قیمت: اسپیکس اور فیچرز

دسمبر 26, 2025

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کا بطور صدر پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ

دسمبر 26, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔