نادرا کراچی میں بائیکر سروس شروع کرنے کے لیے تیار
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے نئے قومی شناختی کارڈ یا پرانے شناختی کارڈ کو اپ ڈیٹ کرنے کے خواہشمند افراد کی سہولت کے لیے ایک ‘بائیکر سروس’ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سروس کے زریعے درخواست دہندگان کو اپنے انگوٹھے کے نشانات، تصاویر وغیرہ جمع کرانے اور اپنے شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات جمع کروانے کی سہولت ہو گی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ’’بائیکر سروس‘‘ شروع کرنے کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں جو اسلام آباد میں پہلے ہی کامیابی سے کام کر رہی ہے۔ اس سہولت کی لاگت درخواست دہندگان کو معیاری شناختی کارڈ فیس سے زیادہ 1,200 روپے ہوگی۔
"بائیکر سروس” درخواست دہندگان کو نادرا سہولت مراکز پر لمبی قطاروں میں انتظار کرنے کی پریشانی سے بچنے میں مدد دے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ سروس خواتین درخواست گزاروں کی خدمت کے لیے خواتین بائیکرز کو بھی ملازمت دے گی۔
درخواست کے عمل کی تکمیل کے بعد، درخواست دہندگان کو "بائیکر سروس” کے ذریعے ان کے دروازے پر شناختی کارڈ دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں | ملک بھر کی مارکیٹیں رات 8 بجے تک بند کرنے کا حکم
یہ بھی پڑھیں | پیپلز پارٹی نے مرتضیٰ وہاب، کاشف شورو کو کراچی اور حیدرآباد کے میئر کے لیے نامزد کردیا
نادرا کی دیگر سہولیات
اپنے سہولتی مراکز کے علاوہ، نادرا کے پاس موبائل رجسٹریشن وینز بھی ہیں جو مختلف شہروں میں مختلف مقامات پر کھڑی ہوتی ہیں تاکہ نئے شناختی کارڈز کے لیے درخواست دینے والے یا پرانے کی تجدید کے خواہاں افراد کی سہولت فراہم کی جا سکے۔
نادرا کے پاس پہلے سے ہی بوڑھے اور مفلوج افراد کے لیے "بیک پیک کی سہولت” موجود ہے۔