مریم نواز کو تندور کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا گیا
الیکشن کمیشن کی جانب سے مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کو تندور کا انتخابی نشان القٹ کر دیا گیا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ٹکٹیں جاری نہیں کی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اسمبلی کے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دئیے ہیں۔ کمیشن نے حلقہ پی پی 144 میں 28 آزاد امیدواروں سمیت 34 امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کیے جب کہ پی پی 145 میں 21 آزاد امیدواروں سمیت 27 امیدواروں کو انتخابی نشانات مل گئے۔
مریم نواز اور حمزہ شہباز آزاد امیدوار کے طور پر پنجاب کا الیکشن لڑیں گے۔ چونکہ مسلم لیگ ن نے اپنے کسی امیدوار کو ٹکٹ جاری نہیں کیا، اس لیے انہیں بے ترتیب نشانات الاٹ کیے گئے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سینئر مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کو تندور کا انتخابی نشان ملنے پر مذاق بنایا جا رہا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ اگر فرائی بین مل جاتا تو سجھنے میں زیادہ آسانی ہو جاتی۔
یہ بھی پڑھیں | حکومت اور تحریک انصاف الیکشن تاریخ کے لئے ایک میز پر بیٹھ گئے