آٹے کے 41 ملین تھیلے تقسیم کئے گئے
پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں رمضان ریلیف پیکج کے تحت مستحق افراد میں دس کلو آٹے کے 41 ملین تھیلے مفت تقسیم کیے ہیں۔
پنجاب حکومت کے ترجمان کے مطابق اس مفت آٹا سکیم پر 53 ارب روپے خرچ کیے گئے جس سے 31 ملین مستحق خاندان مستفید ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سکیم کے تحت مفت آٹے کی تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے نگراں صوبائی وزراء نے تمام اضلاع میں تقسیم کے مقامات کا دورہ کیا اور تقسیم کے عمل کی نگرانی کی۔
یہ بھی پڑھیں | ’پرویز الہی کی اسحاق ڈار پر پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے پر تنقید
یہ بھی پڑھیں | تحریک انصاف زرداری مافیا کو سندھ میں شکست دے گی، عمران خان