وزیر اعظم دفتر (پی ایم او) نے کہا ہے
کہ ملک کے جوہری اور میزائل پروگرام ہر طرح سے محفوظ، مکمل طور پر فول پروف، کسی دباؤ سے پاک اور بالکل آزاد ہیں۔ انہوں نے جوہری اثاثوں کی حفاظت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی "افواہوں” کو مسترد کر دیا ہے۔ رافیل کے دورے کو منفی دکھایا گیا
بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈی جی رافیل ماریانو گروسی کے پرامن جوہری منصوبے کے حوالے سے دورے کو پریس ریلیز، سوالات اور مختلف دعووں کے ذریعے منفی دکھایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں | معاشی استحکام سیاست سے لنک ہے، وزیر اعظم
یہ بھی پڑھیں | لاہور بورڈ نے میٹرک امتحانات کے شیڈول کا اعلان کر دیا
ریاست پاکستان اس پروگرام کی ہر طرح سے حفاظت کرنے کی ذمہ دار ہے۔ ایٹمی پروگرام ایک "قومی اثاثہ” ہے جس پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ایٹمی پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹر ربانی کی جانب سے پہلے ظاہر کیے گئے خدشات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے جوہری اور میزائل پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ سینیٹر ربانی نے کہا تھا کہ پاکستانی عوام کو یہ جاننے کا حق ہے کہ کیا ملک کے ایٹمی اثاثوں پر دباؤ ہے۔