غیر اخلاقی جنسی سوالات پوچھنے پر معطل
اسلام آباد میں ایک عجیب و غریب واقعے میں کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے ایک لیکچرار کو طلبا کے کوئز امتحان میں غیر اخلاقی جنسی سوالات پوچھنے پر معطل کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ’جولی اور مارک سیناریو‘ کے عنوان سے پیراگراف میں غیر اخلاقی صورتحال بیان کی گئی ہے۔ اس پیراگراف کے مطابق جولی اور مارک، جو بہن بھائی ہیں، فیصلہ کرتے ہیں کہ فرانس میں سمدد کنارے محبت کریں تو مزہ آئے گا۔ کم از کم یہ دونوں کے لیے ایک نیا تجربہ ہوگا۔ جولی پہلے سے ہی پیدائش پر قابو پانے کی گولیاں لے رہی ہے اور مارک کنڈوم استعمال کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں | پاکستان سیکیورٹی فورسز نے ٹی ٹی پی کے حملے کے بعد کراچی پولیس آفس کو کلیئر کر دیا
یہ بھی پڑھیں | محکمہ انسداد دہشت گردی نے نوشہرہ میں دو دہشت گرد ہلاک کر دئیے
بہن بھائیوں کے درمیان جنسی تعلقات
ایسا پوچھ کے طالب علموں سے بہن بھائیوں کے درمیان جنسی تعلقات کے بارے میں خیالات شئیر کرنے کو کہا جاتا ہے۔
یونیورسٹی کو متنازعہ سوال پر وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کی جانب سے نوٹس موصول ہوا جس پر یونیورسٹی نے بتایا کہ لیکچرر (وزٹنگ فیکلٹی) کی سروس 5 جنوری 2024 سے ختم کر دی گئی ہے۔
بتایا گیا کہ فیکلٹی ممبر کو گزشتہ ماہ ہٹا دیا گیا تھا جبکہ وزارت نے واقعے کے ہفتوں بعد نوٹس لیا ہے۔