منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز کو بےقصور قرار
ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز کو بےقصور قرار دے دیا
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے آج ہفتے کے روز وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کو 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں بےقصور قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لندن میں چار سال رہنے کے بعد دسمبر کے اوائل میں پاکستان واپس آنے والے سلیمان شہباز کو ایف آئی اے میں درج کرپشن کیس میں نامزد کیا گیا تھا۔ ان کے والد وزیر اعظم شہباز شریف اور بھائی حمزہ شہباز کو پہلے ہی اس مقدمے میں بری کیا جاچکا ہے۔
ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو گرفتاری سے روکا تھا
یاد رہے کہ لاہور کی ایک خصوصی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں 23 دسمبر 2022 کو سلیمان شہباز کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ عدالت کو اسے مفرور قرار دینے سے پہلے قانونی طریقہ کار کو پورا کرنے کی ضرورت ہے۔
ان کی پاکستان واپسی سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو ان کی گرفتاری سے روک دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں | الیکشن کمیشن پنجاب کے لئے ‘مناسب’ نگران وزیراعلیٰ کا انتخاب کرے، فواد چوہدری
یہ بھی پڑھیں | نواز شریف نے جنرل باجوہ اور فیض کو پاکستان کی تباہی کا ذمہ دار قرار دے دیا
تحقیقاتی ایجنسی نے ایک ضمنی چالان پیش کیا
خصوصی عدالت (وسطی) میں آج کی سماعت کے دوران، تحقیقاتی ایجنسی نے ایک ضمنی چالان پیش کیا جس میں کہا گیا کہ سلیمان شیباز اور شریک ملزم طاہر نقوی مجرم ثابت نہیں ہوئے ہیں۔ نے عدالت سلیمان کی قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ تاہم سماعت کے دوران ایڈووکیٹ امجد پرویز نے عدالت کو بتایا کہ سلیمان اور نقوی پہلے جمع کرائی گئی اپنی ضمانت کی درخواستیں واپس لینا چاہتے ہیں۔
پی ٹی آئی بریت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی
اس پیش رفت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا واحد مقصد اپنے اراکین کے خلاف مقدمات ختم کرنا ہے۔
سلیمان کو کلین چٹ ملنا
فواد چوہدری نے ایک نجی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب سے یہ حکومت اقتدار میں آئی ہے، ان کا صرف ایک ہی مقصد ہے جو کہ اپنے کیسز کو ختم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلیمان کو کلین چٹ ملنا بھی اس سے متعلقہ ہے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کی سینئر نائب صدر مریم نواز، وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر کی مختلف مقدمات میں بریت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پیر کو سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی۔