آئی فون پر اسٹوریج کو کیسے فری کریں؟
زیادہ ریزولیوشن والی تصاویر ویڈیوز اور کوالٹی گیمز کی وجہ سے آپ کے آئی فون کی اسٹوریج فل ہو جاتی ہے۔ لیکن پریشان نا ہوں کیونکہ ہم آپ کو آئی فون سٹوریج کو فری کرنے کے پانچ طریقے بتانے والے ہیں۔
آئی فون سٹوریج کو فری کرنے کے پانچ طریقے
اول۔ اپنی فوٹوز لائبریری کو فری کریں۔
آئی فون سٹوریج کا زیادہ تر حصہ عموما فوٹوز لائبریری نے فل کیا ہوتا ہے جس میں بلاوجہ کی تصاویر اور ویڈیوز ہوتی ہیں جن کی شاید ہمیں دوبارہ زندگی بھر ضرورت نا پڑے۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ اپنی ساری فوٹوز لائبریری کو ڈلیٹ کر دیں بلکہ اس کا مطلب غیر ضروری چیزوں کو ڈلیٹ کرنا ہے جیسا کہ ایک ہی طرح کی کئی تصاویر، بلر تصاویر یا بہت زیادہ میمری والی ویڈیوز۔ ان سب چیزوں کو آپ تھوڑا سا وقت نکال کر بہتر کر سکتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ آپ کی سٹوریج کا آدھا مسئلہ صرف یہ کام کرنے سے حل ہو جائے گا۔
دوم۔ براؤزر کیشی کو ڈلیٹ کریں۔
اگر آپ اکثر اپنا آئی فون سفاری یا کروم میں ویب براؤز کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں تو ذہن میں رکھیں کہ آپ کا فون کیشز اور دیگر ڈیٹا کو اسٹور کر رہا ہے جس کی آپ کو ضرورت نہیں ہے۔ اور آپ حیران ہوں گے کہ آپ صرف اپنے براؤزر کیشی کو ڈلیٹ کرکے کتنی سٹوریج خالی کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں | چیٹ جی بی ٹی کو کیسے استعمال کریں؟
یہ بھی پڑھیں | پاکستان میں بہترین بجٹ گیمنگ پی سی کون سے ہیں؟
سوم۔ ایپ کیشے اور دیگر ایپ ڈیٹا کو کلئیر کریں۔
براؤزرز کے علاوہ زیادہ تر ایپس بھی آپ کی کیشے اور دوسرے ڈیٹا کو اسٹور کرتے ہیں جیسے لاگ ان ڈیٹا۔ آپ کو چاہیے اس غیر ضروری کیشی کو بھی کلئیر کر دیں اور کو اپلیکیشنز آپ کے استعمال میں نہیں ان کو مکمل ڈلیٹ کر دیں یا آف لوڈ کر دیں۔
چہارم ۔ میسجز کی اٹیچمنٹس کو ڈلیٹ کریں۔
ٹیکسٹنگ صرف متن کا نام نہیں ہے بلکہ آپ اس دوران میمز، اسٹیکرز، سیلفیز اور روز مرہ کی چھوٹی بڑی ویڈیوز بھیج اور وصول کر رہے ہوتے ہیں۔ یہ تمام مواد آپ کے آئی فون میں محفوظ کیا جاتا ہے لہذا بہتر ہے کہ تمام میسجنگ اپلیکیشنز بشمول واٹس ایپ کا ایسا غیر ضروری ڈیٹا ڈلیٹ کر دیں۔
پنجم۔ آف لائن مواد ڈلیٹ کر دیں۔
آپ شاید ہر روز بہت سارا آف لائن مواد استعمال کرتے ہوں گےجیسے موسیقی، ویڈیوز، پوڈکاسٹ وغیرہ۔ اور اگر آپ اس مواد کو آف لائن محفوظ کرتے ہیں تاکہ اسے مستقبل میں بغیر انٹرنیٹ کے سنا جا سکے تو اس کا مطلب وہ سارا ڈیٹا آپ کے فون میں محفوظ ہے جو اچھی خاصی اسٹوریج لے رہا ہے لہذا کوشش کریں کہ آف لائن مواد کم سے کم رکھیں اور غیر ضروری آن لائن مواد کو ڈلیٹ کر دیں۔