رمضان 2024 میں عمرہ
اس آرٹیکل میں ہم پاکستان (لاہور، کراچی اور اسلام آباد) سے رمضان عمرہ پیکجز کے بارے میں تمام بات کریں گے۔
یہاں یہ بات یاد رہے کہ رمضان المبارک میں عمرہ کی ادائیگی کا پیکج بقیہ مہینوں سے زیادہ مہنگا ہوتا ہے۔
مختلف ٹریول ایجنٹس سے اب تک کی حاصل معلومات ہم آپ تک شئیر کرتے ہیں تا کہ آپ کو اندازہ ہو سکےکہ اگر آپ رمضان 2024 میں عمرہ کرنا چاہتے ہیں تو اس کا پیکج کتنے کا ہو سکتا ہے؟
رمضان 2024 کا عمرہ پیکج کیا ہے؟
رمضان المبارک کے دوران عمرہ زائرین کے لئے دو طرح کے پیکجز ہو سکتے ہیں یعنی ایک15 دن کا اور دوسرا 21 دن کا۔
آئیے ہم آپ کو اس کا اکانومی پیکج بتاتے ہیں جو رمضان 2024 میں متوقع ہے۔
متوقع قیمت: 2 لاکھ 50 ہزار روپے
یہ قیمت کم از کم ہے جو بنیادی سہولیات کے ساتھ ہو گی۔ اس پیکج میں آپ کو متوقع طور پر درج ذیل سہولیات میسر ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں | حبیب بینک لمیٹڈ کے زریعے گھر کیسے حاصل کریں؟
یہ بھی پڑھیں | کراچی میں چوبیس گھنٹے کھلے رہنے والے ریستوران
ریٹرن ڈائرکیٹ ٹکٹ
رہائش مکہ مکرمہ 1200 میٹر تک
رہائش مدینہ منورہ 800 میٹر تک
ٹرانسپورٹ
یاد رہے کہ اس قیمت میں کھانا اور دیگر آپ کی پرسنل ضروریات شامل نہیں ہوتی ہیں۔
اگر آپ تھوڑی نزدیک رہائش کرنا چاہیں تو کم از کم پیکج 280000 تک بننا ممکن ہے۔
اس کےعلاوہ آپ اپنے علاقے کے مختلف ٹریول ایجنٹس سے وقت اور رہائشی فاصلے کے حساب سےاپنا خود کا پیکج بنوا سکتے ہیں۔