لاہور میں دھند کی وجہ سے حادثات
صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج جمعرات کو دھند کے باعث سڑک کے مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور 25 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ریسکیو سروسز کا کہنا ہے کہ زیادہ تر واقعات فیروز پور روڈ پر پیش آئے۔
یہ بھی پڑھیں | اسلام آباد میں ‘خصوصی’ سیکیورٹی پلان کے تحت 25 پولیس چوکیاں قائم
یہ بھی پڑھیں | بلوچستان آئی بی اوز میں چھ فوجی شہید
گلاب دیوی اسپتال
ایک واقعے میں گلاب دیوی اسپتال کے قریب چلڈرن اسپتال کے ڈاکٹر نعمان سڑک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ زخمیوں کو لاہور جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکومت نے عوام سے درخواست کی ہے کہ دھند میں بلا ضرورت گھروں سے مت نکلیں اور احتیاط سے گاڑیاں چلائیں۔