فیس بک بزنس پیج کیا ہے؟
فیس بک پیج ایک عوامی فیس بک اکاؤنٹ ہے جسے برانڈز، تنظیمیں، فنکار اور عوامی شخصیات فری بنا سکتے ہیں۔ یہ پیج کاروبار کی معلومات کا اشتراک کرنے، اپ ڈیٹ پوسٹ کرنے، مواد کا اشتراک کرنے اور ایونٹس کے لئے استعمال ہوتا ہے۔
پیجز کو فیس بک ایڈ اکاؤنٹس اور فیس بک شاپس سے منسلک کیا جا سکتا ہے۔
کاروبار کے لیے فیس بک پیج کیسے بنایا جائے؟
اس سے پہلے کہ آپ اپنے فیس بک بزنس پیج کے لیے سائن اپ کریں، آپ کو اپنے ذاتی فیس بک اکاؤنٹ میں لاگ ان کرنا ہو گا۔ پریشان نہ ہوں، آپ کے ذاتی اکاؤنٹ کی معلومات آپ کے کاروباری صفحہ پر عوامی طور پر نظر نہیں آئیں گی۔
صفحہ بنانے کے مراحل
لہذا، اگر آپ پہلے سے اپنے ذاتی اکاؤنٹ میں لاگ ان نہیں ہیں، تو ابھی لاگ ان کریں، پھر صفحہ بنانے کے مراحل پر عمل کریں۔
یہ بھی پڑھیں | ویب ڈیویلپر کیسے بنیں؟
یہ بھی پڑھیں | فیسبک اکاؤنٹ کیسے ڈلیٹ کریں؟
سائن اپ کریں
مندرجہ ذیل لنک پر جائیں اور کلک کریں
کاروباری معلومات
بائیں جانب پینل میں اپنی کاروباری معلومات درج کریں۔
اپنے صفحہ کا نام اپنے کاروباری نام پر رکھیں یا وہ نام استعمال کریں جسے لوگ آپ کے کاروبار کو تلاش کرنے کی کوشش کرتے وقت تلاش کریں گے۔
پیج کی ڈسکرپشن
اس کے بعد پیج کی ڈسکرپشن لکھیں۔ یہ صرف چند جملے (زیادہ سے زیادہ 255 حروف) ہونے چاہئیں۔
لیں جی آپ کا پیج بن گیا ہے۔ اب بس آپ کو پروفائل پکچر اور کور فوٹو لگانی ہے۔
فیس بک پیج کے لیے ایک پروفائل اور کور تصاویر اپ لوڈ کریں۔ فوٹو کا انتخاب سمجھداری سے انتخاب کریں۔ اگر آپ کا پیج کوئی برانڈ سے متعلق ہے تو پروفائل پکچر میں لوگو لگا سکتے ہیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ جو تصاویر منتخب کرتے ہیں وہ آپ کے برانڈ کے مطابق ہو اور وہ آپ کے کاروبار کی شناخت ہو۔ پروفائل پکچر کے بعد اپنی فیس بک کور امیج کو منتخب کریں تو لیں جی آپ کا فیسبک پیج مکمل تیار ہے۔