اعظم سواتی 14 روزہ ریمانڈ پر جیل
اسلام آباد عدالت نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کو 15 دسمبر تک 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے اس ہفتے کےشروع میں اعظم سواتی کو اداروں کے خلاف بات کرنے پر گرفتار کیا تھا۔
اعظم سواتی کے خلاف مختلف مقامات پر ایف آئی آرز کاٹی گئیں جن میں بلوچستان اور سندھ بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں | نیب نے عثمان بزدار کے اثاثوں کی انکوائری سے انکار کر دیا
یہ بھی پڑھیں | اعظم نذیر تارڑ نے وزیر قانون کا عہدہ سنبھال لیا
سیٹلائٹ ٹی وی چینلز پر اعظم سواتی کی میڈیا کوریج
مزید برآں، پیمرا نے تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلز پر اعظم سواتی کی میڈیا کوریج پر پابندی لگا دی ہے۔
ایف آئی اے نے جمعرات کو جوڈیشل مجسٹریٹ محمد بشیر سے اعظم سواتی کو جیل بھیجنے کی درخواست کی اور کہا کہ ایف آئی اے نے اپنی تحقیقات مکمل کر لی ہیں۔