ایزی پیسہ بینک اکاؤنٹ کھولنے کا طریقہ
ایزی پیسہ اکاؤنٹ کھولنے کے لیے، آپ کو ایزی پیسہ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگی۔
موبائل ایپ اوپن کریں اور اپنا موبائل نمبر درج کریں۔
اپنا شناختی کارڈ نمبر، تاریخ اندراج درج کریں اور اکاؤنٹ کے لیے 5 ہندسوں کا پن کوڈ بنائیں۔
ٹیلی نار سم استعمال نا کرنے والے بھی اپنا شناختی کارڈ نمبر 03451113737 پر بھیج کر ایزی پیسہ اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں۔
بس انگریزی میں ‘ای پی’ لکھیں اور سپیس دے کر شناختی نمبر لکھ دیں۔
ایزی پیسہ اکاؤنٹ کیسے کھولیں؟
ٹیلی نار سم صارفین کے لیے ایزی پیسہ اکاؤنٹ کھولنے کا طریقہ
اگر آپ ٹیلی نار سم کے صارف ہیں تو آپ کو نیچے دیے گئے اقدامات پر عمل کرنا ہوگا۔
اپنے موبائل فون کا ڈائل پیڈ کھولیں اور *786# ڈائل کریں۔ اس کے بعد، آپ سے پانچ ہندسوں کا پن کوڈ بنانے کو کہا جائے گا۔
اب آپ کو اپنا بنایا ہوا پن کوڈ دوبارہ درج کرنے کی ضرورت ہے۔ بس آپ کا ایزی پیسہ اکاؤنٹ بن گیا ہے۔
تمام خدمات حاصل کرنے کے لیے بس *786# ڈائل کریں یا ملک میں کسی بھی ایزی پیسہ ریٹیلر یا ٹیلی نار فرنچائز پر جائیں۔
اگر آپ ٹیلی نار سم کے صارف ہیں تو آپ ملک میں قریب ترین ٹیلی نار فرنچائز پر جا کر بھی ایزی پیسہ اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔
غیر ٹیلی نار سم صارفین کے لیے ایزی پیسہ اکاؤنٹ کھولنے کا طریقہ
اگر آپ ٹیلی نار سم کے صارف نہیں ہیں تو آپ کو اس کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ ایزی پیسہ اکاؤنٹ بھی کھول سکتے ہیں۔
ذیل میں دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔
اپنی موبائل میسج ایپ کھولیں۔
اس کے بعد انگریزی میں ای پی <سپیس> شناختی کارڈ نمبر ٹائپ کریں اور 03451113737 پر میسج بھیجیں۔
ایزی پیسہ کا نمائندہ آپ کو کال کرے گا اور تصدیق کے لیے چند سوالات پوچھے گا۔ جب تمام معلومات کی تصدیق ہو جائے تو آپ کو 5 ہندسوں کا پن کوڈ بنانا ہوگا۔
اب میسج میں پن<اسپیس>5 ہندسوں کا پن<اسپیس>کنفرم 5 ہندسوں کا پن ٹائپ کریں اور اسے 03451113737 پر بھیجیں۔
اس کے بعد، آپ کو اپنے اکاؤنٹ کی تصدیق کا پیغام موصول ہوگا۔
آپ اس ایس ایم ایس سروس کے ساتھ ایزی پیسہ کی تمام سروسز استعمال کر سکتے ہیں اور ایزی پیسہ ریٹیل شاپس پر جا کر بھی۔