پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے منگل کو حاضر سروس چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی بات کی تردید کی ہے۔
عمران خان کی صحافیوں سے گفتگو
عمران خان نے اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے بارے میں کبھی بات نہیں کی۔ میں نے آرمی چیف کی تقرری کو اگلے انتخابات تک موخر کرنے کی بات کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ نئے آرمی چیف کا فیصلہ نئی حکومت کو کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں | عمران خان کی دہشت گردی کے مقدمے میں 20 ستمبر تک ضمانت منظور
یہ بھی پڑھیں | یہ مائنس ون فارمولے پر عمل کرنا چاہتے ہیں، عمران خان کا دعوی
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ آرمی چیف کون ہونا چاہیے، میں نے ہمیشہ آرمی چیف کی تقرری میرٹ پر ہونے پر زور دیا، چیف جسٹس کی تقرری بھی میرٹ پر ہونی چاہیے۔
عمران خان کا فائنل کال دینے کا فیصلہ
سابق وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے ستمبر میں اتحادی حکومت کے خلاف کال دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ لوگ مائنس ون فارمولہ مسلط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ [اتحادی حکومت] جانتے ہیں کہ وہ عمران خان کی موجودگی میں میچ نہیں جیت سکیں گے۔