عید 10 جولائی بروز اتوار اور عاشورہ محرم پیر 8 اگست کو ہوگی
کراچی یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ اور فلکیات کے ماہر ڈاکٹر جاوید اقبال نے پیش گوئی کی ہے کہ عید 10 جولائی بروز اتوار اور عاشورہ محرم پیر 8 اگست کو ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ 29 جون کو اسلامی تاریخ بھی 29 ہو گی، اس دن جب سورج غروب ہو گا تو چاند کی پوزیشن 5 ڈگری سے کم ہو گی اور سورج اور چاند کے غروب ہونے کا دورانیہ (وقفہ) 30 منٹ ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں |چائلڈ لیبر: سندھ میں چھ ملین بچوں کی مزدوری کا انکشاف
یہ بھی پڑھیں | تازہ ترین: ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 204 کا ہو گیا
ماہرین کے مطابق اس وقت چاند نظر نہیں آئے گا اس لیے پہلی ذوالحجہ یکم جولائی اور عید الاضحیٰ 10 جولائی کو ہوگی جب کہ پہلی محرم 30 جولائی اور عاشورہ 8 اگست کو ہوگی۔