Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

کراچی: گیارہ فیملی ممبران اومیکرون کا شکار

بلال رشید by بلال رشید
دسمبر 31, 2021
in علاقائی اور صوبائی خبریں – پنجاب، سندھ، KPK اور بلوچستان
کراچی گیارہ فیملی

لاہور سے کراچی پہنچنے والے خاندان کے 11 افراد میں اومکرون وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

 متاثرین میں 3 مرد اور 8 خواتین شامل ہیں اور ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1 فیصد کے قریب پہنچ گئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی پہنچنے والے ایک ہی خاندان کے 11 افراد کورونا کی نئی قسم اومیکرون کا شکار ہو گئے۔ 

نجی نیوز کے مطابق کراچی کے ایسٹ ڈسٹرکٹ میں رہائش پذیر 8 خواتین اور 3 مرد سمیت ایک ہی خاندان کے 11 افراد میں اومکرون وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

 بتایا جاتا ہے کہ مسافر چند روز قبل لاہور سے کراچی پہنچے تھے۔ ان کی عمریں 26 سے 77 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کراچی میں اومکرون کیسز کی مجموعی تعداد 44 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں | منی بجٹ کے لئے عمران خان کو آبپارہ سے سہولت نہیں ملے گی، روؤف کلاسرا

 اس سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک ہی دن میں کورونا کے 12 کیسز سامنے آئے تھے جس کے بعد ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1 فیصد کے قریب پہنچ گئی تھی۔ گزشتہ روز 482 نئے کیسز سامنے آئے جب کہ 3 افراد کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔ 

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے جمعرات کو کہا کہ اومیکرون وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کورونا کی ایک نئی لہر آئی ہے۔ 

 ٹوئٹر پر جاری پیغام میں این سی او سی نے کہا کہ اومیکرون وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کورونا کی نئی لہر کا سامنا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  Rs.1500 پرائز بانڈ ڈرا Result : 17 نومبر 2025

بتایا گیا کہ اومیکرون کے خلاف واحد دفاع مکمل ویکسینیشن ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ عوام جلد از جلد اپنی ویکسینیشن مکمل کرے اور کورونا کے خلاف جنگ میں حکومت کا ساتھ دے۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

ٹیکس اصلاحات: ایف بی آر کا اسٹیل انڈسٹری کے لیے سیلز ٹیکس کا نیا طریقہ کار جاری

ٹیکس اصلاحات: ایف بی آر کا اسٹیل انڈسٹری کے لیے سیلز ٹیکس کا نیا طریقہ کار جاری

اکتوبر 30, 2026
طلبہ کے لیے بڑی رعایت یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے بی ایس پروگرامز کا میرٹ کم کر دیا

طلبہ کے لیے بڑی رعایت: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے بی ایس پروگرامز کا میرٹ کم کر دیا

اکتوبر 30, 2026
برادرانہ روابط صدر آصف علی زرداری کا پاک ترکیہ تعلقات کے فروغ پر زور

برادرانہ روابط: صدر آصف علی زرداری کا پاک ترکیہ تعلقات کے فروغ پر زور

اکتوبر 29, 2026
این ایچ اے کا بڑا ایکشن وفاقی وزیر علیم خان کا اراضی واگزار کرانے کا حکم

این ایچ اے کا بڑا ایکشن: وفاقی وزیر علیم خان کا اراضی واگزار کرانے کا حکم

اکتوبر 30, 2026
خواتین کے لیے روزگار پنجاب شی تھریڈز پروگرام کے تحت 15 ہزار ماہانہ وظیفے کا آغاز

خواتین کے لیے روزگار: پنجاب شی تھریڈز پروگرام کے تحت 15 ہزار ماہانہ وظیفے کا آغاز

اکتوبر 29, 2026
راولپنڈی تعلیمی بورڈ کا بڑا اقدام پرچوں کی جانچ کے لیے ڈیجیٹل سسٹم متعارف

راولپنڈی تعلیمی بورڈ کا بڑا اقدام: پرچوں کی جانچ کے لیے ڈیجیٹل سسٹم متعارف

اکتوبر 29, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

ٹیکس اصلاحات: ایف بی آر کا اسٹیل انڈسٹری کے لیے سیلز ٹیکس کا نیا طریقہ کار جاری

ٹیکس اصلاحات: ایف بی آر کا اسٹیل انڈسٹری کے لیے سیلز ٹیکس کا نیا طریقہ کار جاری

اکتوبر 30, 2026
طلبہ کے لیے بڑی رعایت یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے بی ایس پروگرامز کا میرٹ کم کر دیا

طلبہ کے لیے بڑی رعایت: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے بی ایس پروگرامز کا میرٹ کم کر دیا

اکتوبر 30, 2026
برادرانہ روابط صدر آصف علی زرداری کا پاک ترکیہ تعلقات کے فروغ پر زور

برادرانہ روابط: صدر آصف علی زرداری کا پاک ترکیہ تعلقات کے فروغ پر زور

اکتوبر 29, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.