ٹک ٹاک انٹرنیٹ پر راج کرنے والا نیا چیمپئن ہے۔ جی ہاں! کلاؤڈ سروسز کمپنی کلاؤڈفئیر کے مطابق، ٹک ٹاک 2021 میں دنیا کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ بن گئی ہے۔
ٹک ٹاک نے کلاؤڈفئیر کی سالانہ درجہ بندی میں پہلی بار گوگل کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ٹک ٹاک کو 2020 میں گوگل، فیس بک، مائیکروسافٹ، ایپل، نیٹ فلکس اور ایمیزون کے بعد ساتویں نمبر پر رکھا گیا تھا لیکن 2021 میں ٹک ٹاک نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
یہ بھی پڑھیں | وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے ٹک ٹاک جوائن کر لیا
یہ بھی پڑھیں | پاکستان نئی ٹیکنالوجی کو اپنا کر ایک بلین ڈالر بچا سکتا ہے
ٹک ٹاک کوویڈ19 کے دوران انٹرنیٹ اور عالمی نوجوانوں کی ثقافت کا ایک اہم مقام بن گیا۔ اس ایپ پر بھارت میں بھی پابندی عائد ہے، جو کہ اس کی اعلی عالمی مارکیٹ ہے، جس کی وجہ سے نیا اعزاز مزید متاثر کن بن گیا ہے۔
ٹک ٹاک دنیا بھر میں 1 بلین ماہانہ فعال صارفین کا دعوی کرتا ہے۔ ٹک ٹاک کو عام طور ہر شارٹ ویڈیو کلپ شئیرنگ ایپ کے طور پر جانا جاتا ہے جہاں آپ تیس سیکنڈ تک کی ویڈیوز ریکارڈ کرتے یا اپلوڈ کرتے ہیں۔
پاکستان نے حال ہی میں ٹک ٹاک سے پابندی اٹھا دی ہے۔