پاکستان –
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ ایک طویل سفر کا نام ہے یہ صرف الفاظ سے نہیں بنے گی۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے یہ گفتگو نجی نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے کی۔
یہ بھی پڑھیں | مینار پاکستان واقعہ: کیا واقعی عائشہ اکرم اور ریمبو بھاری رقم بٹور چکے ہیں؟
مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ میں حکمران کو ایک ایک پیسے کا جواب دینا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ ایک لمبا سفر ہے جو صرف الفاظ سے پورا نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اس کے لئے ساری قوم کو ایک ساتھ مل کر کام کرنا ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریاست مدینہ میں جو تحائف ملتے ہیں وہ منصب کو ملتے ہیں ذات کو نہیں۔ ریاست مدینہ میں ملنے والے تحفے بیت المال میں جمع کئے جاتے تھے۔