افغانستان–
سابق افغان صدر اشرف غنی کے سیکیورٹی عملے کے ایک سینئر محافط انکشاف کیا یے کہ ان کے پاس اشرف غنی کے بیرون ملک ڈالر لے کر جانے کے ویڈیو ثبوت ہیں۔ یہ بات امریکا کی سرکاری ایجنسی کے دعوے کی تصدیق کرتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ایجنسی نے دعویٰ کیا تھا کہ اشرف غنی افغانستان سے اپنے ساتھ 16 کروڑ 90 لاکھ ڈالر لے کر فرار ہوئے ہیں۔
اشرف غنی کے محافظوں کی سربراہی کرنے والے بریگیڈیئر جنرل پیراز عطا شریفی نے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ انہوں نے نہ صرف خود نقد رقم کے بھاری بیگ لے جاتے ہوئے دیکھا بلکہ اس چوری کا ریکارڈ سی سی ٹی وی کیمرے کی ایک ویڈیو کلپ سے بھی حاصل کر لیا ہے۔
یاد رہے کہ طالبان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جو بریگیڈیئر عطا شریفی کو گرفتار کروائے گا اسے 10 لاکھ افغانی کرنسی کا انعام دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں | نیوزی لینڈ ٹیم چاہتی ہے پاکستان واپس آئے، فواد چوہدری
عطا شریفی کے دعوے کے مطابق ان کے پاس ایک سی سی ٹی وی ریکارڈنگ ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ افغان بینک کا ایک فرد اشرف غنی کے جانے سے پہلے بہت سارے بیگ لے کر آیا جن میں کڑوروں یا اربوں ڈالر تھے۔
اس سابق عہدیدار نے کہا کہ وہ یہ سب دیکھ کر مایوس ہوا کیونکہ وہ اشرف غنی کو پسند کرتا تھا۔