ایف آئی اے نے شہباز شریف کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کے ملزم عاصم سوری کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق عاصم سوری ایم سی بی بینک کے وائس پریذیڈنٹ اور ہیڈ آف کمپلائنس ہیں جنہیں گرفتار کیا گیا ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کو تفتیش کے دوران پتہ چلا ہے کہ گرفتار ملزم پر بینکرز اور گواہان کی جانب سے بیان بدلنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں | روپیہ دو سال کی بلند ترین قیمت پر آ گیا
یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے بینکنگ سرکل اظہر اور جعلی بینک اکاؤنٹس میں گرفتار ملزم عاصم سوری کے درمیان رابطے ہوئے ہیں۔
یہ انکشاف ہونے کے بعد سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کی گرفتاری کے لیے ٹیموں کو تشکیل دے دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اظہر ایف آئی اے کے بینکنگ سرکل کے سربراہ تھے اور اب وہ ایک نجی بینک میں خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ ایف آئی اے کی جانب سے سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے اور ملزم عاصم سوری کے درمیان جو گفتگو ہوئی اسے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ شہباز شریف نے اس معاملے میں عدالت سے عبوری ضمانت لے رکھی ہے۔