طالبان نے قندھار میں ایک ریڈیو سٹیشن پر اپنی نشریات کا آغاز کر دیا جبکہ کابل پر قبضے کے بعد 15 اگست رات کو طالبان کی جانب سے سرکاری ٹی وی کی نشریات کا بھی آغاز کر دیا گیا۔
نیوز نشریات میں طالبان نے عوام کو یقین دہانی کروائیں کہ کچھ نہیں ہو گا، سب کچھ پر امن طریقے سے ہو گا۔ اس کے علاوہ، لوگوں کو گھبرا کر نقل مکانی نا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز طالبان نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان ان کے کنٹرول میں ہے اور جنگ ختم ہو چکی ہے اور صدر اشرف غنی ملک چھوڑ گئے ہیں۔ افغانستان میں دو دہائیوں سے امریکی فوجی موجودگی اور ایک ٹریلین ڈالر سے زائد کی جنگ کے باوجود ، طالبان اتوار کو کابل پہنچے اور انہوں نے انتہائی کم مزاحمت کے ساتھ دارالحکومت پر قبضہ کر لیا۔
طالبان کے ترجمان محمد نعیم نے بتایا کہ آج کا دن افغان عوام اور مجاہدین [طالبان] کے لیے بہت اچھا دن ہے۔ انہوں نے 20 سال تک اپنی کوششوں اور قربانیوں کے ثمرات دیکھ لئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں | پی ٹی آئی حکومت نے عام عارف حسین کی تقرری کا بھی مطالبہ کیا
یاد رہے کہ حالیہ ہفتوں میں ، ملک بھر کے اہم شہر اور علاقے بے مثال رفتار سے طالبان کے ہاتھوں میں آ گئے تھے جس کے بعد کابل تک رسائی طالبان کا آسان ہدف بنا۔