انٹرنیٹ پر 5 ویں ہم اسٹائل ایوارڈز پہ علیزے شاہ کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جس متعلق ٹویٹر پر بھی علیزے شاہ ٹرینڈ پہ ہے جبکہ لوگ اس متعلق مختلف روئے دے رہے ہیں۔
علیزے شاہ کے فالورز کی اکثریت کے دلوں کو ان نئی تصاویر نے موہ لیا ہے اور علیزے شاہ کے خوبصورت سیاہ فام گاؤن نے ہنگامہ کھڑا کردیا ہے۔
کالی رنگ کی خوبصورت تہوں سے بنا ہوا گاؤن علیزے شاہ کو انتہائی خوبصورت لگ رہا یے۔۔ خوبصورت نظر آنے کے باوجود چونکہ علیزے شاہ نے کچھ کو مکملطور پر نہیں ڈھکا تھا لہذا عام شہریوں کی جانب سے اس لباس پر تنقید بھی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں | پاکستان جنرل اسمبلی اقوام متحدہ میں فلسطین کا مسئلہ اٹھائے گا
کسی نے علیزے شاہ کی برقع میں تصویر ایڈٹ کر کے شئیر کی اور کہا کہ اب خوش ہو؟ اسی طرح عام عوام کی جانب سے مختلف مزاحیہ میمز بھی بنائی گئیں۔ بعض ٹویٹس میں علیزے شاہ کے لباس پہ اعتراض کیا گیا اور اسے بےحیائی سے تعبیر کیا گیا۔