سندھ میں اج سوموار کی صبح دو ٹرینوں کے تصادم کے بعد کم از کم 36 افراد ہلاک اور 50 سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔
نجی نیوز نے پاکستان ریلوے کے عہدیداروں کے حوالے سے بتایا کہ تصادم سکھر کے گھوٹکی ضلع میں اس وقت ہوا جب کراچی سے سرگودھا جانے والی ملت ایکسپریس ٹرین پٹری سے اتر گئی اور ایک اور ٹرین راولپنڈی سے آنے والی سرسید ایکسپریس نے ملت ایکسپریس کو ٹکر دے ماری۔
مقامی پولیس کے مطابق ، قریب 13 سے 14 ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جبکہ چھ سے آٹھ مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔
نجی ٹی وی چینل نے بتایا کہ 36 افراد کی ہلاکت کے علاوہ 50 سے زائد دیگر زخمی ہوئے ہیں اور متعدد مسافر ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں | وزیر اعظم عمران خان کو بڑے دعوے کرنے کی عادت ہے، بلاول بھٹو
ٹرینوں کے اندر پھنسے مسافروں کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ واقعے کے بعد پٹریوں کے تمام اطراف بند کردیئے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سال مارچ میں ، صوبہ سندھ میں لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس پٹری سے اتر گئی تھی۔
بعد ازاں ، وفاقی حکومت کے ریلوے کے انسپکٹر (ایف جی آئی آر) کے تحت شروع کردہ تحقیقات میں اس حادثے کا ذمہ دار "ٹریک کی خراب حالت” کو قرار دیا گیا تھا جس میں ایک خاتون ہلاک اور 13 دیگر زخمی ہوئے تھے۔