وقار ذکا کرپٹو کرنسی کے حوالے سے اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔ کوئی بھی شخص جو رسک لینے سے نہیں ڈرتا وہ آسانی سے وقار زکا کی موٹیویشن کے بعد کرپٹو میں انویسٹ کر سکتا ہے۔
کچھ دن پہلے وقار ذکا اپنی ان ویڈیوز کی وجہ سے خبروں میں تھے جس میں انہوں نے لوگوں کو ‘کرپٹو’ کی اہمیت سے آگاہ کیا تھا۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ وہ کرپٹو کرنسی کے زرہعے ملک پاکستان کا قرضہ اتار سکتے ہیں۔
بٹ کوائن کی قیمت میں تاریخی کمی کے بعد، وقار ذکا گروپ کے ممبران نے کریپٹو میں ہزاروں ڈالر گنوا دئیے ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ ،بہت سارے نوجوان جو وقار زکا کو مکمل فالو کر رہے تھے انہوں نے وقار زکا کے پرائیوٹ گروپ میں اس نقصان سے سب کو آگاہ کیا
وقار ذکا کا ایک نجی فیس بک گروپ ہے جہاں وہ ’کرپٹو‘ میں سرمایہ کاری کرنے سے متعلق اپنے راز ان لوگوں کے ساتھ شیئر کرتا ہے جو اسے اس گروپ کی فیس ادا کرتے اور شامل ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں | پاکستان جنرل اسمبلی اقوام متحدہ میں فلسطین کا مسئلہ اٹھائے گا
یہ گروپ ‘وقار ذکاء پرائیوٹ گروپ’ کے عنوان سے چل رہا ہے اور کچھ ہی دنوں میں اس گروپ میں 50،000 ممبران ہو گئے ہیں جن کی ماہانہ فیس 1500 پاکستانی روپے ہے۔
کچھ دن پہلے ، وقار زکا نے اعلان کیا تھا کہ انہیں خیبر پختونخواہ حکومت نے ایک کریپٹو ایکسپرٹ کی حیثیت سے ہائر کیا ہے۔ تاہم اس نقصان کے بعد اب وقار ذکا کے فالورز قدرتی طور پر ان سے خوش نہیں ہیں۔ انہوں نے ہزاروں ڈالر کا نقصان کیا ہے۔ لہذا ، وہ اب مزید بھروسہ نہیں کرسکتے ہیں۔ وہ مسلسل اپنے غصے اور مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں۔