مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں کے احتجاج نے کئی بڑے شہروں اور شاہراہوں پر ٹریفک روک رکھی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے تمام بڑے شہروں مکے داخلء و خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ تحریک لبیک پاکستان کی قیادت کی جانب سے اس وقت سامنے آیا جب مرکزی امیر علامہ سعد رضوی کو لاہور سے گرفتار کیا گیا۔ علامہ سعد رضوی نے ایک دن پہلے ہی 20 اپریل تک حکومتی معاہدہ پر عمل درآمد نا کرنے کی صورت میں مارچ کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں | روسی صدر کی پاکستان کو خالی چیک کی آفر
ذرائع کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں شدید ٹریفک جام ہے۔ یتیم خانہ چوک ، فیروز پور روڈ ، شاہدرہ ، دروغ والا چوک پر ٹریفک مفلوج ہے۔ فیصل آباد میں مختلف شاہراہوں کی بندش کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بھی سڑکیں بند کردی گئی ہیں ، جس کے باعث شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ کراچی میں امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لئے رینجرز اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔
تحریک لبیک کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ان کے ساتھ کئے گئے معاہدے کے مطابق فرانسیسی سفیر کو ملک بندر کیا جائے۔ اور علامہ سعدرضوی کو رہا کیا جائے۔
ترجمان موٹروے پولیس نے لوگوں سے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔