اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے پاکستان پر دباؤ بڑھ رہا ہے، وزیر اعظم عمران خان

بلال رشید by بلال رشید
نومبر 19, 2020
in بین اقوامی خبریں
اسرائیل-کو-تسلیم-کرنے-کے-لئے-پاکستان-پر-01

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خاص طور پر متعدد عرب ریاستوں اور تل ابیب کے مابین امن معاہدوں کے تناظر میں ، اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے پاکستان کو امریکہ کی طرف سے بہت دباؤ کا سامنا ہے۔

تاہم وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ لیکن یہ اس وقت تک ممکن نہیں ہے جب تک کہ کوئی ایسا منصفانہ فیصلہ نا ہو جس سے فلسطین مطمئن ہو۔ 

تفصیلات کے مطابق مڈل ایسٹ آئیز کی ایک رپورٹ میں وزیر اعظم سے متعلق یہ باتیں ویب سائٹ کے ذریعے شائع کی گئیں۔ عالمی نیوز ویب سائٹ کے مطابق عمران خان نے یہ تبصرہ گزشتہ ہفتے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ویب سائٹ نے وزیر اعظم کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا دباؤ ٹرمپ کے دور میں غیر معمولی تھا۔ وزیر اعظم سے جب یہ پوچھا گیا کہ اگر کوئی مسلم ریاستیں بھی پاکستان پر اسی طرح کا دباؤ ڈالیں تو وزیر اعظم نے کہا کہ ایسی کچھ باتیں ہیں جن کے بارے میں ہم کچھ نہیں کہہ سکتے ہیں۔ ہمارے ساتھ ان کے اچھے تعلقات ہیں۔ تاہم مسئلہ فلسطین کے حل تک اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں | اتوار کو ایشیاء کے پندرہ ممالک نے دنیا کے سب سے بڑے آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کیے

یاد رہے کہ اس سال کے شروع میں متحدہ عرب امارات ، بحرین اور سوڈان نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کئے تھے جب کہ میڈیا میں آنے والی اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ سعودی عرب کو بھی ایسا کرنے کے لئے مجبور کر رہی ہے۔ جبکہ سعودی عرب اب تک اپنے خلیج اور عرب اتحادیوں کے نقش قدم پر نہیں چل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ڈاکٹر عافیہ صدیقہ کی رہائی سے متعلق بڑی خبر سامنے آ گئی

ویب سائٹ کی رپورٹ میں وزیر اعظم نے فلسطین کے سوال پر کہا کہ پاکستان قائد اعظم محند علی جناح کے  فلسطین متعلق فرمان کے مطابق ہی چلتا رہے گا۔ اس کا مطلب ہے کہ جب تک فلسطین کے لئے انصاف نہیں ہوتا  صہیونی ریاست کو تسلیم کرنا پاکستان کے لئے ممکن نہیں ہے۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پاکستان میں نئی واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ ایپ لانچ

پاکستان میں نئی واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ ایپ لانچ

نومبر 17, 2025
Zamyad EX پک اپ ٹرک پاکستان میں لانچ: فیچرز، اسپیکس اور قیمت

Zamyad EX پک اپ ٹرک پاکستان میں لانچ: فیچرز، اسپیکس اور قیمت

نومبر 17, 2025
Rs.1500 پرائز بانڈ ڈرا Result : 17 نومبر 2025

Rs.1500 پرائز بانڈ ڈرا Result : 17 نومبر 2025

نومبر 17, 2025
بابر اعظم کی شاندار سنچری: پاکستان کی ODI کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم

بابر اعظم کی شاندار سنچری: پاکستان کی ODI کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم

نومبر 16, 2025
Motorola Moto G67 Power کے فیچرز، اسپیسیفیکیشنز اور پاکستان میں قیمت

Motorola Moto G67 Power کے فیچرز، اسپیسیفیکیشنز اور پاکستان میں قیمت

نومبر 17, 2025
انسٹاگرام پرActivity Status آف کرنے کا طریقہ

انسٹاگرام پرActivity Status آف کرنے کا طریقہ

نومبر 16, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پاکستان میں نئی واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ ایپ لانچ

پاکستان میں نئی واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ ایپ لانچ

نومبر 17, 2025
Zamyad EX پک اپ ٹرک پاکستان میں لانچ: فیچرز، اسپیکس اور قیمت

Zamyad EX پک اپ ٹرک پاکستان میں لانچ: فیچرز، اسپیکس اور قیمت

نومبر 17, 2025
Rs.1500 پرائز بانڈ ڈرا Result : 17 نومبر 2025

Rs.1500 پرائز بانڈ ڈرا Result : 17 نومبر 2025

نومبر 17, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔