افسوس ناک خبر ہے کہ پشاور کی دل کالونی میں ایک مدرسے کے اندر آج منگل کے روز ہونے والے بم دھماکے میں کم از کم 7 افراد ہلاک اور 100 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پولیس اور ریسکیو سروس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کاروائیاں شروع کر دی ہیں۔ کے پی پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ ٹائم بم ایک بیگ کے اندر نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے کے وقت اس مدرسے میں ایک ہزار کے قریب بچے موجود تھے۔
مزید پڑھئے | افغانستان کی کسی بھی حکومت کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں، وزیر اعظم عمران خان
دھماکے سے زیادہ تر بچے متاثر ہوئے ہیں کیونکہ دھماکہ مدرسے میں کلاسوں کے دوران ہوا تھا۔ اے ایف پی کے مطابق ، زخمیوں میں اساتذہ اور 7 سال کے کم عمر لڑکے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں کم سے کم پانچ افراد شدید زخمی ہیں۔
ایل آر ایچ حکام نے کم از کم سات اموات اور 70 سے زیادہ زخمیوں کی تصدیق کی ہے۔ مزید 36 افراد کو نصیر اللہ بابر میموریل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ کے پی کے وزیر صحت تیمور خان جھگڑا نے بھی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔
خیبرپختونخواہ کے وزیر نے اس مدرسے میں ہونے والے حملے کو اے پی ایس حملے کے بعد سب سے بڑا حملہ قرار دیا ہے۔