جنوبی پنجاب کے خوشدل شاہ نے پاکستانی بلے بازوں کی تیزترین ٹی ٹونٹی سنچری توڑ کر جمعہ کی رات نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔
ستانی بلے بازوں کی تیزترین ٹی ٹونٹی سنچری توڑ کر جمعہ کی رات نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔
قومی ٹی20 کپ میں جنوبی پنجاب کی طرف سے کھیلنے والے 25 سالہ بلے باز خوشدل شاہ صرف 35 گیندوں میں سو اسکور بنا لیا۔ یہ پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں جنہوں نے تیز ترین سنچری کا ریکارڈ قائم کر لیا ہے اور عالمی سطح پر تیز ترین سنچری بنانے میں 5 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اس سے قبل احمد شہزاد تیز ترین سنچری بنانے والے پاکستانی تھے جبکہ اب یہ اعزاز خوشدل شاہ کو حاصل ہے۔ خوشدل شاہ نے نو چھکے لگائے اور آٹھ چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی۔
یاد رہے کہ احمد شہزاد نے 2012 میں بنگلہ دیش پریمیر لیگ کھیل کے دوران 40 گیندوں میں اپنی سنچری بنائی تھی جبکہ خوشدل شاہ کی جانب سے 35 گیندوں میں سنچری بنائی گئی ہے جس کے بعد وہ تیز ترین سنچری بنانے میں ہاکستانی سطح پر پہلے اور عالمیسطح ہر پانچویں نمبر موجود ہیں۔
پینتیس گیندوں میں سینچری بنانے کے بعد خوشدل شاہ اگلی ہی بال میں آؤٹ ہو گئے تاہم پاکستانی کرکٹرز میں تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر گئے۔