پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا۔ میچ کے ڈرا ہونے وجہ مسلسل بارش کا ہونا قرار دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں انگلینڈ کی جانب سے 16 اشاریہ 1 اوورز میں 6 وکٹ پر 131 رنز بنائے گئے ہیں۔
مانچسٹر میں ہونے والے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی میچ کا ٹاس پاکستانی ٹیم نے جیتا مگر کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پہلے باؤلنگ کروانے کا فیصلہ کیا تا کہ باؤلرز کو پہلے آزمایا جا سکے۔ کپتان کا یہ فیصلہ درست ثابت ہوا اور عماد وسیم نے صرف دو رنز پر ہی جونی بیرسٹو کی عکٹ لے لی۔
اس کے بعد بیٹنگ کے لئے ڈیوڈ بلان آئے جنہوں نے 71 رنز کئے جبکہ اس موقع پر ملان نے 23 رنز کئے اور آؤٹ ہو گئے۔
اسی طرح ایون مورگن بھی صرف 14 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ انہیں افتخار احمد نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔
تفصیلات کے مطابق پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے دوران پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم، فخر زمان، شعیب ملک، محمد حفیظ، محمد رضوان، شاداب خان، محمد عامر، عماد وسیم حارث رؤوف اور شاہین شاہ آفریدی شامل تھے۔
یاد رہے کہ اسی ٹی 20 سیریز کے دیگر دو میچز تیس اگست اور یکم ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والی ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ نے پاکستان کو صفر ایک سے شکست دی تھی جبکہ آختی دو کیچز بارش کی وجہ سے ڈرا ہو گئے تھے۔
قومی آل راؤنڈر عماد وسیم کہتے ہیں میچ اچھا جا رہا تھا مکمل نا ہونے پر افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم اچھی ہے مگر پاکستانی ٹیم اس سے بھی بہتر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میچ قابو میں تھا اس بات کا افسوس ہے میچ مکمل نہیں ہو سکا ہے۔