Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

بیروت دھماکے، 3 لاکھ افراد بےگھر، وزیر اعظم نے کابینہ سمیت استعفی دے دیا

عدیل حسن by عدیل حسن
اگست 11, 2020
in بین الاقوامی خبریں – عالمی سیاست، جنگ، تنازعات اور سفارت کاری
بیروت-میں-تین-لاکھ-لوگوں-کا-استعفی

بیروت دھماکوں سے جہاں دوسو سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، 6 ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے وہیں افسوسناک بات یہ ہے کہ تقریبا 3 لاکھ افراد بےگھر ہو چکے ہیں۔ بیروت دھماکوں کے بعد وہاں کے لوگوں کی جانب سے حکومت کے خلاف پرتشدد مظاہرے شروع ہوئے جس کے بعد لبنان کے وزیر اعظم نے اپنی کابینہ سمیت استعفی دے دیا ہے۔

زرائع کے مطابق لبنانی وزیر اعظم کی جانب سے اپنا استعفی لبنانی صدر مائیکل عون کو پیش کیا جائے گا۔ 

لبنانی وزیر اعظم حسن دیاب کی جانب سے لبنان کے قومی ٹی وی پر آ کر اپنے اور کابینہ کے استعفی کا اعلان کیا گیا۔ 

بیروت دھماکوں کے بعد لبنانی عوام کی جانب سے حکومت کو ذمہ دار ٹھرایا گیا تھا جس کے بعد سے پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری تھا جبکہ اس سلسلے میں پولیس سے بھی مظاہرین کی کئی جھرپیں ہوئیں۔ 

عوام سے خطاب کے دوران حسن دیاب نےاقرار کیا کہ 7 سالوں سے بندرگاہ میں دھماکہ خیز مواد کی موجودگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ بندرگاہ حکام نے کرپشن کی ہے اور یہ دھماکے اسی کرپشن کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے نظام کی حقیقی تبدیلی کے مطالبہ میں عوام کے ساتھ یوں۔ ذمہ داروں کو منتقی انجام تک پہنچانا ہو گا۔

وزیر اعظم اور اس کی کابینہ کے استعفی سے پہلے لبنان کابینہ اجلاس میں وزیر ماحولیات، وزیر اطلاعات ، وزیر انصاف اور وزیر مالیات سمیت 9 ارکان اسمبلی نے استعفی دیا تھا جبکہ مستعفی ہونے والے ارکان نے دیگر ارکان پر بھی زور دیا تھا کہ وہ استعفی دیں جس کے بعد وزیر اعظم لبنان نے کابینہ سمیت استعفی دیا اور حکومت چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  پاور سیکٹر انوویشن پروگرام: حکومت کا توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے تاریخی منصوبہ

بیروت میں بندرگاہ کے مقام پر دھماکے سے بڑے پیمانے ہر تباہی ہوئی ہے جس سے عمارتیں، رہائش گاہیں اور گاڑیاں تباہی کی نذر ہو گئیں۔ 

برطانوی یونیورسٹی شیفیلیڈ کے ماہرین کے اندازے کے مطابق یہ تاریخ کا سب سے بڑا غیر جوہری دھماکہ تھا جبکہ انہوں نے اسے دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپان کے شہر ہیروشیما میں گرائے گئے جوہری بم کی شدت کا دسواں حصہ قرار دے دیا۔

عدیل حسن

عدیل حسن

عدیل حسن ایک اقتصادی نامہ نگار ہیں جو کاروباری ترقی اور شہری منڈیوں سے متعلق موضوعات پر لکھتے ہیں۔ ان کی رپورٹنگ ملکی معیشت، تجارتی رجحانات، اور کاروباری مواقع کے تجزیے پر مبنی ہوتی ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

ایچ ای سی ایسوسی ایٹ ڈگری منسوخی الرٹ

طلبہ کے لیے جھٹکا، ایچ ای سی نے امتحانی نظام کے تحت ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز کو غیر قانونی قرار دیا

اکتوبر 22, 2026
ایچ ای سی لا ایڈمیشن ٹیسٹ رزلٹ

ایچ ای سی لا ایڈمیشن ٹیسٹ رزلٹ جاری، ای ٹی سی پورٹل لنک لائیو 

اکتوبر 22, 2026
وزیراعظم شہباز شریف کا ٹیکس نادہندگان کے خلاف فوری کاروائی کا حکم

 نئے ٹیکسوں کا نفاذ، وزیر اعظم نے آٹوموٹیو ڈویلپمنٹ لیوی سے 188 ارب روپے کا 5 سالہ پلان منظور کر لیا

اکتوبر 22, 2026
پنجاب پبلک سروس کمیشن کا اشتہار جاری، 299 نئی سرکاری ملازمتوں کا پریمیم فریم ورک فعال

پبلک سیکٹر میں بریک تھرو، پنجاب چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے 120 نئی آسامیوں کا فریم ورک لائیو کر دیا

اکتوبر 22, 2026
انٹربینک مارکیٹ روپیہ ڈالر ایکسچینج ریٹ گروتھ

روپے کی تاریخی پیش قدمی برقرار، انٹربینک میں ڈالر کے خلاف مسلسل 265ویں دن بھی کاروباری تیزی ریکارڈ

اکتوبر 22, 2026
امن و امان کا پلان، حکومتِ پنجاب نے اسپیشل برانچ میں نئے انٹیلیجنس آپریٹرز کی بھرتی کی منظوری دی

امن و امان کا پلان، حکومتِ پنجاب نے اسپیشل برانچ میں نئے انٹیلیجنس آپریٹرز کی بھرتی کی منظوری دی

اکتوبر 21, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

ایچ ای سی ایسوسی ایٹ ڈگری منسوخی الرٹ

طلبہ کے لیے جھٹکا، ایچ ای سی نے امتحانی نظام کے تحت ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز کو غیر قانونی قرار دیا

اکتوبر 22, 2026
ایچ ای سی لا ایڈمیشن ٹیسٹ رزلٹ

ایچ ای سی لا ایڈمیشن ٹیسٹ رزلٹ جاری، ای ٹی سی پورٹل لنک لائیو 

اکتوبر 22, 2026
وزیراعظم شہباز شریف کا ٹیکس نادہندگان کے خلاف فوری کاروائی کا حکم

 نئے ٹیکسوں کا نفاذ، وزیر اعظم نے آٹوموٹیو ڈویلپمنٹ لیوی سے 188 ارب روپے کا 5 سالہ پلان منظور کر لیا

اکتوبر 22, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.