مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چئیرمین مفتی منیب الرحمن صاحب نے ماہ ذولاحجہ کے متعلق اعلان کیا ہے کہگزشتہ شب ماہ ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا ہے لہذا 23 جولائی بروز جمعرات کو ذوالحجہ کی پہلی تاریخ ہوگی۔ اسی تناسب سے عید الاضحی بروز ہفتہ یکم اگست کو ہو گی۔
فواد چوہدری کے جاری کردہ قمری کلنڈر کے مطابق عید الاضحی بروز جمعہ جبکہ یکم ذوالحجہ بروز منگل 22 جولائی کو بنتی تھی جبکہ چاند نظر نا آنے کے باعث فواد چوہدری کی یہ پیشن گوئی غلط ثابت ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چئیرمین مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت بروز منگل محکمہ موسمیات میٹ کمپلیکس میں منعقد ہوا جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈکواٹرز پر منعقد ہوئے۔ اجلاس میں پاکستان بھر سے کسی بھی شخص کے چاند دیکھنے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ چونکہ چاند نظر نہیں آیا لہذا یکم ذوالحجہ 23 جولائی بروز جمعرات جبکہ عید الاضحی یکم اگست بروز ہفتہ ہو گی۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے عید الفطر کے موقع پر وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی پیشن گوئی کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کو چاند نظر آ گیا تھا جس کے باعث اس سلسلے میں کوئی تنازعہ نہیں ہوا تھا۔ واضح رہے کہ حکومتی سطح پر عید کا اعلان کر نے کی مجاز صرف رویت ہلال کمیٹی پاکستان ہے۔