Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

کابینہ میں فواد چوہدری کے بیان پر اپنے ہی ارکان کی سخت تنقید

عدیل حسن by عدیل حسن
جون 24, 2020
in پاکستان کی سیاسی خبریں – حکومت، اپوزیشن اور انتخابی اپ ڈیٹس, ٹیکنالوجی نیوز اردو – موبائل، انٹرنیٹ، AI اور جدید ٹیک اپ ڈیٹس, علاقائی اور صوبائی خبریں – پنجاب، سندھ، KPK اور بلوچستان
fawad-chaudhry

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکالوجی فواد چوہدری کے بیان پر کابینہ میں سخت گرما گرمی شروع ہو گئی- فیصل واڈا کہنے لگے کہ نااہل وزراء نے خود کو وزیر اعظم سمجھنا شروع کر دیا ہے- انہوں نے اسد عمر اور شاہ محمعد قریشی پر سخت تنقید کی اور کہا کہ کابینہ کے اندر سے ہی لوگ سازشیں کر رہے ہیں پوری گیم کھیلی جا رہی ہے-

فیصل واوڈا نے اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کو مخاطب کر کے کہا کہ اس میں کیا شک ہے کہ آپ دونوں تو وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں آپ لوگوں کی لڑائی سے حکومت کو مقصان اٹھانا پڑا ہے- فیصل واوڈا کی اس سخت تنقید کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے انہیں مزید بات کرنے سے روک دیا اور وزراء کو 6 ماہ کا الٹی میٹم دیا کہ وہ اپنی کارکردگی بہتر کر لیں ورنہ حالات کا رخ دوسری طرف جا سکتا ہے-

سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا اجلاس کے دوران فواد چوہدری کے انٹرویو پر بات ہوئی تھی جس پر وزیر اعظم نے اپنے وزراء کو ہدایت کی کہ وہ بیان بازی سے پرہیز کریں- معاملات کو باہر مت لے کر جایا کریں- مزید برآں زرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پیٹرول اور ڈیزل کی کوالٹی کو 2 یوورو سے بڑھا کر 5 یوو کرنے کی منظوری دے دی ہے-

اس فیصلے کے بعد پاکستان دنیا کا پہلا ملک ہو گا جو پیٹرول کی درجہ بندی کے لحاظ سے یوورو 2 سے 5 پر منتقل ہو گا-

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فواد چوہدری کو کہا ہے کہ وہ اپنی گفتگو میں آئیندہ احتیاط سے کام لیںاور دیگر ورزاء کو بھی تلقین کی ہے  کہ کوئی متنازعہ بیان مت دیا کریں- وفاقی کابینہ کے اس اجلاس میں فواد چوہدری کے اسد عمر اور جہانگیر ترین سے متعلقہ بیان پر تنقید کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ انہیں اپنا بیان دیتے ہوئے سوچنا چاہیے کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں یہ بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ تھا-

یہ بھی پڑھیں:  ایموجیز کا عالمی دن: پاکستانی فیسبک میں کون سا ایموجی سب سے زیادہ استعمال کرتے ہیں؟

کابینہ اجلاس میں فیصل واوڈا وفاقی وزراء پر برس پڑے اور عمران خان کی حمایت میں جذباتی ہو کر بولنے لگے-انہوں نے کہا کہ یہ لوگ رپورٹ کچھ کرتے ہیں اور حقیقت میں کچھ اور ہوتا ہے- یہاں تو خود کو وٰزیر اعظم سمجھا جا رہا ہے- انہوں نے کہا کہ ہم تحریک انصاف کا نظریہ دبنے نہیں دیں گے کابینہ کے اپنے لوگ اندر سے سازشیں کر رہے ہیں میں ایسے خاموش نہیں بیٹھوں گا-

وزیر اعظم نے فیصل وواڈا کو پرجوش دیکھ کر پرسکون ہونے کا کہا اور کابینہ سے اٹھ کر الگ کمرے میں ان کو لے گئے- وزیر اعظم نے کہا کہ میں آپ کے جذبات سمجھ سکتا ہوںِ ریلیکس ہو جائیں-

عدیل حسن

عدیل حسن

عدیل حسن ایک اقتصادی نامہ نگار ہیں جو کاروباری ترقی اور شہری منڈیوں سے متعلق موضوعات پر لکھتے ہیں۔ ان کی رپورٹنگ ملکی معیشت، تجارتی رجحانات، اور کاروباری مواقع کے تجزیے پر مبنی ہوتی ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

قومی شناخت

ڈائاسپورہ ڈپلومیسی اور قومی شناخت: عالمی دارالحکومتوں میں پاکستانی مشنز اور نئی نسل کا فکری ارتباط

اگست 17, 2026
حج 2027

حج 2027 کی درخواستوں کی تاریخ تبدیل: وزارت مذہبی امور کا نیا شیڈول جاری

اگست 17, 2026
سندھ میں گیس کے نئے ذخائر کی دریافت

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کی سندھ کے ضلع سجاول میں نئی گیس اور کنڈنسیٹ دریافت

اگست 17, 2026
پاکستان اور مصر زرعی تعاون

پاکستان اور مصر زرعی تعاون: کپاس کی پیداوار اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کا فیصلہ

اگست 17, 2026
پاکستان اور ازبکستان تجارتی معاہدہ

پاکستان اور ازبکستان تجارتی معاہدہ: ازبک مصنوعات پر درآمدی ڈیوٹی میں تاریخی کمی

اگست 17, 2026
مکہ دفاعی معاہدے پر ٹرمپ کی حمایت

مکہ دفاعی معاہدے پر ٹرمپ کی حمایت: وزیراعظم شہباز شریف کا اظہارِ تشکر اور علاقائی امن کا عزم

اگست 17, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

قومی شناخت

ڈائاسپورہ ڈپلومیسی اور قومی شناخت: عالمی دارالحکومتوں میں پاکستانی مشنز اور نئی نسل کا فکری ارتباط

اگست 17, 2026
حج 2027

حج 2027 کی درخواستوں کی تاریخ تبدیل: وزارت مذہبی امور کا نیا شیڈول جاری

اگست 17, 2026
سندھ میں گیس کے نئے ذخائر کی دریافت

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کی سندھ کے ضلع سجاول میں نئی گیس اور کنڈنسیٹ دریافت

اگست 17, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.