اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

دیکھتی آنکھوں، سنتے کانوں کو طارق عزیز الوداع کہہ گئے

بلال رشید by بلال رشید
جون 18, 2020
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, پاکستان قومی خبریں – ملکی سطح کی اہم اور تازہ ترین رپورٹس, تفریحی خبریں – فلم، ڈرامہ، موسیقی اور شوبز اپ ڈیٹس, فلم انڈسٹری کی خبریں – بالی ووڈ، لالی ووڈ اور نئی فلمیں
دیکھتی آنکھوں، سنتے کانوں کو طارق عزیز الوداع کہہ گئے

جون 18 2020: (جنرل رپورٹر)  دیکھتی آنکھوں, سنتے کانوں کو طارق عزیز نے الوداع کہہ دیا- حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث اس دار فانی سے رخصت ہو گئے

تفصیلات کے مطابق طارق عزیز معروف ٹی وی کمپئیر تھے اور کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکء تھے- ان کی عمر 84 برس تھی جبکہ اہلخانہ زرائع کے مطابق وہ پچھلے کئی روز سے بیمار تھے

طارق عزیز وہ شخص تھے جو بیک وقت ادیب, شاعر, اداکار اور سیاستدان بھی تھے- وہ سابق رکن اسمبلی بھی رہ چکے تھے اور کئی فلموں میں کام بھی کیا- طارق عزیز کی شہرت کا ایک بڑا حصہ ان کے پی ٹی وی پروگرام نیلام گھر سے واپستہ ہے– وہ اس مشہور پروگرام کے میزبان تھے اور چالیس سال تک اس پروگرام کو چلاتے رہے- بعد میں اس کا نام طارق عزیز شو رکھ دیا گیا تھا

انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا- ان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہ پاکستان ٹی وی کے پہلے اینکر ہیں

ان کی پیدائش 1936ء کی ہے جبکہ قیام پاکستان کے وقت یہ اپنے خاندان کے ساتھ پاکستان کے صوبہ پنجاب آ بسے تھے- ساہیوال میں انہوں نے تعلیم و تربیت حاصل کی جبکہ اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز ریڈیو پاکستان لاہور سے کیا

جب پاکستان ٹی وی کا قیام عمل میں آیا تو یہ پاکستان کے پہلے اناؤنسر تھے جنہوں نے پی ٹی وی پر خطاب کیا- ان کو ان کی خدمات کی وجہ سے حکومت پاکستان سے 1992ء میں تغمہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا تھا- 1997ء میں انہوں نے پاکستانی سیاسی جماعت مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ایم این اے کا الیکشن لڑا اور کامیاب ہو کر رکن قومی اسمبلی بن گئے

یہ بھی پڑھیں:  سندھ نے 2026 کی گرمیوں کی چھٹیوں کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی

پہ ٹی وی نشریات کے آغاز میں تعارفی بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ خواتین و حضرات طارق عزیز آپ سے مخاطب ہے- ان کا تکیہ کلام تھا وہ اپنے پروگرامز کے شروع میں کہتے تھے دیکھتی آنکھوں سنتے کانوں کو طارق عزیز کا سلام ہو- وہ پروگرام کے آخر میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی بڑے جوش و جذبے کے ساتھ لگاتے اور حاضرین سء بھی مل کر لگواتے

بچوں کے لئے پی ٹی وی پر پہلی نشریات جو نزر کی گئیں ان کا نام تھا اپنا جہاز خود بناؤ- اس میں بچوں کو بتایا کہ ہوائی جہاز کیسے بنایا جاتا ہے- طارق عزیز کی موت پر سیاستدان اداکار اور ہر پاکستانی دکھ کی کیفیت میں ہے- وہ واقعی پاکستان کا ایک اثاثہ تھے جو ہم سے رخصت ہو گئے

ان للہ و انا الیہ راجعون

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

انٹرنیشنل ڈیبٹ کارڈ

5 فیصد ٹیکس ختم ہونے کے بعد پاکستان کے 5 بہترین انٹرنیشنل ڈیبٹ کارڈز (جولائی 2026ء اپڈیٹ) 

جون 19, 2026
فیول ایفی شینٹ کاریں

روزانہ آفس آنے جانے کے لیے پاکستان کی 3 سب سے زیادہ فیول ایفی شینٹ گاڑیاں (2026ء کی یوزڈ کار مارکیٹ گائیڈ) 

جون 19, 2026
ایف یو یو اے ایس ٹی اسلام آباد داخلے

وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد: خزاں 2026ء کے داخلوں کا آغاز، پیش کردہ پروگرامز اور آن لائن اپلائی کرنے کا طریقہ کار

جون 19, 2026
اسلام آباد پولیس جابز 2026

اسلام آباد پولیس نوکریاں 2026: 1,934 خالی اسامیوں کی منظوری—اہلیت اور مکمل تفصیلات جانیے 

جون 19, 2026
پاکستان کے امیر ترین اداکار

2026 میں پاکستان کے 5 امیر ترین اداکار: دیکھیے ڈرامہ انڈسٹری کی نیٹ ورتھ رینکنگ 

جون 19, 2026
پاکستان میں میچ میکنگ ایپ

Muzz بمقابلہ Bumble بمقابلہ Dil Mil: پاکستان میں کون سی میچ میکنگ ایپ واقعی کام کرتی ہے؟

جون 19, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

انٹرنیشنل ڈیبٹ کارڈ

5 فیصد ٹیکس ختم ہونے کے بعد پاکستان کے 5 بہترین انٹرنیشنل ڈیبٹ کارڈز (جولائی 2026ء اپڈیٹ) 

جون 19, 2026
فیول ایفی شینٹ کاریں

روزانہ آفس آنے جانے کے لیے پاکستان کی 3 سب سے زیادہ فیول ایفی شینٹ گاڑیاں (2026ء کی یوزڈ کار مارکیٹ گائیڈ) 

جون 19, 2026
ایف یو یو اے ایس ٹی اسلام آباد داخلے

وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد: خزاں 2026ء کے داخلوں کا آغاز، پیش کردہ پروگرامز اور آن لائن اپلائی کرنے کا طریقہ کار

جون 19, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔