اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

حادثے کے شکار طیارہ سے 3 کروڑ سے زائد کی رقم ملی، دعویدار بھی سامنے آ گئے

بلال رشید by بلال رشید
مئی 29, 2020
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, پاکستان قومی خبریں – ملکی سطح کی اہم اور تازہ ترین رپورٹس, ٹیکنالوجی نیوز اردو – موبائل، انٹرنیٹ، AI اور جدید ٹیک اپ ڈیٹس, مالیات
طیارہ حادثہ، بڑا جانی نقصان، تحقیقات کا حکم

مئی 29 2020: (جنرل رپورٹر) حادثے کے شکار پی آئی اے کے طیارے سے اب تک 3 کروڑ سے زائد کی رقم مل چکی ہے جس کے مختلف دعویدار بھی سامنے آ گئے ہیں

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جہاز کے ملبے والی جگہ سے مزید کچھ جلی ہوئی رقم رینجرز کو ملی ہے جسے پی آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے– اب تک مجموعی طور پر 3 کروڑ ایک لاکھ مالیت کی رقم اس ملبے سے ملی ہے جسے پی آئی اے کے حوالے کیا جا چکا ہے

رینجرز زرائع کے مطابق پی آئی کے جہاز حادثے کے ملبے تلے سے ملنے والی رقم پی آئی اے کے حوالے کی جا رہی ہے

اطلاعات کے مطابق سندھ رینجرز کو پچھلے دنوں ملبے تلے 93 ہزار روپے کے جلے نوٹ ملے تھے جنہیں پی آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ یہ رقم دو بٹووں سے ملی تھی- اس سے پہلے بھی مجموعی طور پر سندھ رینجرز 3 کروڑ سے زائد کی رقم پی آئی اے کے حوالے کر چکی جس میں 16 لاکھ روپے سے زائد ملکی کرنسی جبکہ باقی غیر ملکی کرنسی تھی

نقدی رقم کے علاوہ جو سامان ملا اس میں قیمتی جیولری, موبائل, لیپ ٹاپ اور دیگر قیمتی چیزیں شامل ہیں- دوسری جانب اس سے پہلے جو بھاری رقم سندھ رینجرز کو ملی اس سے متعلق دعوی کیا جا رہا ہے کہ یہ ملکی و غیر ملکی کرنسی غیر قانونی طور پر لاہور سے کراچی لی جا رہی تھی

یاد رہے کہ اس سے پہلے تین مختلف بیگس سے 3 کروڑ روہے سے زائد مالیت کی رقم ملبے تلے ملی تھی جس سے متعلق پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے اتنی بڑی رقم بغیر انتظامیہ کو مطلع کئے سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوتی نا ہی ہینڈ کیری میں اتنے سامان کو رکھا جا سکتا ہے بلکہ اس کے لئے الگ سے ایک سیٹ درکار ہوتی ہے- جبکہ ایسا کچھ بھی کسی مسافر کی جانب سے نہیں کیا گیا اس لئے تصور کیا جا رہا ہے کہ یہ رقم غیر قانونی طور پر منتقل کی جا رہی تھی

یہ بھی پڑھیں:  حکومت آئی ایم ایف سے مالی ایڈجسٹمنٹ کرنے کا مطالبہ کرسکتی ہے.

پی آئی اے انتظامیہ نے بتایا کہ 3 کروڑ سے زائد کی بھاری رقم کا تین لوگوں نے اب تک دعوی کیا ہے- اسٹیٹ بینک کے قوانین کے مطابق بھاری رقوم کو منتقل کرنے کے لئے بینکنگ چینل کا استعمال لازمی ہے یہ پالیسی 2019 میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے بنائی گئی تھی

مزید برآں یہ کہ سوال اٹھا کہ اتنی بڑی رقم اسکینرز سے کیسے پاس ہو گئی اور طیارے تک کیونکر پہنچ پائی اس پر لاہور ائیرپورٹ کی انتظامیہ کی نااہلی پر بھی سوال اٹھایا جانے لگا ہے

یاد رہے کہ 22 مئی کو لاہور سے کراچی جانے والا پی آئی اے کا طیارہ لینڈنگ سے 30 سیکنڈ قبل حادثے کا شکار ہو گیا تھا

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

ایف بی آر نوٹس کے اثرات

ایف بی آر کا نوٹس نظرانداز کرنے کا انجام: ٹیکس دہندگان کے لیے مکمل قانونی گائیڈ

جون 14, 2026
ایف بی آر بینک ٹرانزیکشنز قوانین

کیا ایف بی آر اب آپ کے بینک اکاؤنٹس پر نظر رکھے گا؟ نئے قوانین کی مکمل تفصیلات 

جون 14, 2026
سامسنگ گلیکسی A27

سامسنگ گلیکسی A27 5G پاکستان میں متعارف: خصوصیات، اسپیکس اور قیمت کی مکمل تفصیلات

جون 14, 2026
میڈیکل کالجز کی رینکنگ

میڈیکل ایڈمیشن 2026: یو ایچ ایس کا نیا رینکنگ سسٹم آپ کے میڈیکل کالج کے انتخاب پر کیسے اثر انداز ہوگا؟

جون 14, 2026
پنجاب میں لائبریریز آن ویلز پروجیکٹ

پنجاب لائبریریز آن ویلز پروجیکٹ: ڈیجیٹل تعلیم، شیڈول اور اسکول روٹس کی مکمل تفصیلات

جون 14, 2026
کِیا گاڑیوں کی قیمتیں

KIAلکی موٹرز کا دھماکے دار اعلان: لمیٹڈ ٹائم آفر کے تحت کِیا کی کون سی گاڑیاں سستی ہوئیں؟

جون 14, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

ایف بی آر نوٹس کے اثرات

ایف بی آر کا نوٹس نظرانداز کرنے کا انجام: ٹیکس دہندگان کے لیے مکمل قانونی گائیڈ

جون 14, 2026
ایف بی آر بینک ٹرانزیکشنز قوانین

کیا ایف بی آر اب آپ کے بینک اکاؤنٹس پر نظر رکھے گا؟ نئے قوانین کی مکمل تفصیلات 

جون 14, 2026
سامسنگ گلیکسی A27

سامسنگ گلیکسی A27 5G پاکستان میں متعارف: خصوصیات، اسپیکس اور قیمت کی مکمل تفصیلات

جون 14, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔