مئی 11 2020: (جنرل رپورٹر) امریکہ میں پھنسے پاکستانیوں کے لئے خوش خبری سامنے آ گئی
امریکہ میں پھنسے پاکستانیوں کے لئے خصوصی پروازوں کا آغاز کر دیا گیا ہے
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے بیرون ملک پاکستانی مختلف ملکوں میں پھنس کر رہ گئے جن میں امریکہ میں مقیم پاکستانی بھی شامل ہیں- امریکہ میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئے آج سے 6 پروازوں کا اغاز کر دیا گیا ہے
زرائع کے مطابق واشنگٹن سے پی آئی اے کی پہلی خصوصی پرواز اسلام آباد کے لئے روانہ ہو چکی ہے جس میں 175 پاکستانی موجود ہیں
دوسری خصوصی پرواز پی آئی اے کے زریعے کل بروز منگل امریکہ سے 150 پاکستانی طلبہ کو لے کر پاکستان کے لئے روانہ ہو گی- اس موقع امریکہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے خصوصی طور ائیرپورٹ انتظامات کا جائزہ بھی لیا
پاکستان آنے والے ان شہریوں کو ائیرپورٹ پر خصوصی چیک کیا جائے گا– ان سب افراد کو متعلقہ قرنبینہ سینٹر یا ہوٹل وغیرہ میں رکھا جائے گا نیز کورونا ٹیسٹ بھی کئے جائیں گے
ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ بہت جلد باقی فلائٹس کا انتظام بھی کیا جائے گا تاہم ابھی تاریخ اور وقت فائنل نہیں ہو سکا- کوشش ہے کہ تمام پاکستانی جو امریکہ میں لاک ڈاؤن کے باعث پھنسے ہیں ان کو بحفاظت وطن واپس پہنچا سکیں
یاد رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر دنیا بھر میں سفری پابندیاں عائد ہیں جس کے باعث فلائٹس پر بھی پابندی موجود ہے- امریکہ میں موجود پاکستانی ہونے والے لاک ڈاؤن کے پیش نظر پھنس کر رہ گئے تھے جنہیں وطن واپس لانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں
امریکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی عالمی وباء سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں 80 ہزار سے زیادہ اب تک اموات ہو چکی ہیں- امریکہ میں کنفرم کیسز کی تعداد 13 لاکھ سے زائد ہو چکی ہ
یاد رہے کہ امریکہ واشنگٹن سے آج پہلی پرواز 175 بیرون ملک پاکستانیوں کو لے کر پاکستان پہنچے گی جہاں انہیں ابتدائی طور پر 14 دن کے لئے مختلف قرنطینہ سینٹرز میں رکھا جائے گا