اپریل 25 2020: (جنرل رپورٹر) ماہرین صحت نے روزہ رکھنے کو کورونا وائرس سے بچاؤ کا ایک زریعہ قرار دے دیا
تفصیلات کے مطابق ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ روزہ رکھنے سے نا صرف پیٹ کی صفائی ہوتی ہے بلکہ قوت مدافعت میں بھی اضافہ ہوتا ہے- قوت مدافعت کا اضافہ کورونا سے بچاؤ کا بہت زبردست فارمولہ ہے جو ہمیں روزہ میسر کرتا ہے- ماہرین کا کہنا تھا کہ روزہ رکھنا دماغی صحت کے لئے بھی مفید ہے اور کئی طرح کے ڈپریشن سے نجات دلاتا ہ
ان خیالات کا اظہار ماہرین صحت نے پی جی ایل ڈی ایس PGLDS کے زیر اہتمام جمعہ کے دن آن لائن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا
ڈاؤ یونیوسٹی کے رجسٹرار پروفیسر امان اللہ عباسی کا کہنا تھا کہ روزہ اللہ تعالی کی طرف سے بہت بڑی نعمت جو ہمارے نظام انہضام کو درست کرتا ہے- ہمیں کئی بیماریوں سے بچاتا اور معدے کی ازسرنو مومت کرتا ہے- روزہ وائرسز کا مقابلہ کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے جبکہ روزے سے دماغی صلاحیت بھی بہتر ہوتی ہے- انہوں نے کہا کہ یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ روزہ رکھنے سے جسم میں مختلف بیماریاں دم توڑتی ہیں جن سے بیماریوں پر مزید قابو پانے میں مدد ملتی ہے
ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ ادویات استعمال کر رہے ہیں وہ ڈاکٹرز سے مشورہ کر کے اپنی ادویات جاری رکھیں تا کہ ماہ رمضان میں کسی قسم کے مسئلے سے بچ سکیں
پروفیسر امان اللہ عباسی نے کہا یہ خیال غلط ہے کہ روزے سے قبض ہو جاتی ہے- چونکہ روزے کی حالت میں نظام انہضام بیتر کام کرتا ہے عوام کو چاہیے کہ سزیاں زیادہ استعمال کریں اور تلی ہوئی چیزوں سے اجتناب کریں
ماہرین صحت کا مزید کہنا تھا کہ روزہ موٹاپے سے نجات کا بھی بہترین سبب ہے- اس وقت دنیا کے کئی ممالک میں روزہ کی طرح کی کئی ایکسرسائزز کے زریعے موٹاپا کم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں- اس قسم کی ایکسرسائزز میں تقریبا سولہ گھنٹے بھوکا رہنے کی مشق کی جاتی ہے-
ڈاکٹر شاہد احمد نے کہا لوگ رمضان میں کم کھانے کی بجائے زیادہ کھانے کی تیاریاں کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے معدے کے مسائل کا شکار ہوتے ہیں- رمضان کو اس کے اصولوں مطابق گزارا جائے تو بہترین صحت کا فارمولہ ہے
آن لائن سیمینار میں مختلف ڈاکٹرز نے اپنی آراء پیش کیں اور روزہ کو صحت کا فارمولہ قرار دیا- ڈاکٹر حفیظ اللہ شیخ نے کہا کہ لوگ سحری وافطاری میں زیادہ سے زیادہ کھانا چاہتے ہیں جس کے بعد بیٹ کے مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں- انہوں نے کہا کہ سحری و افطاری کے دوران آہستہ کھائیں اور ڈاکٹرز کی ہدایات پر عمل کریں