Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

روزہ کورونا سے بچاؤ کا ایک سبب ہے،ماہرین

بلال رشید by بلال رشید
اپریل 25, 2020
in پاکستان قومی خبریں – ملکی سطح کی اہم اور تازہ ترین رپورٹس
روزہ کورونا سے بچاؤ کا ایک سبب ہے،ماہرین

  اپریل 25  2020: (جنرل رپورٹر) ماہرین صحت نے روزہ رکھنے کو کورونا وائرس سے بچاؤ کا ایک زریعہ قرار دے دیا

تفصیلات کے مطابق ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ روزہ رکھنے سے نا صرف پیٹ کی صفائی ہوتی ہے بلکہ قوت مدافعت میں بھی اضافہ ہوتا ہے- قوت مدافعت کا اضافہ کورونا سے بچاؤ کا بہت زبردست فارمولہ ہے جو ہمیں روزہ میسر کرتا ہے- ماہرین کا کہنا تھا کہ روزہ رکھنا دماغی صحت کے لئے بھی مفید ہے اور کئی طرح کے ڈپریشن سے نجات دلاتا ہ

ان خیالات کا اظہار ماہرین صحت نے پی جی ایل ڈی ایس PGLDS  کے زیر اہتمام جمعہ کے دن آن لائن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا

ڈاؤ یونیوسٹی کے رجسٹرار پروفیسر امان اللہ عباسی کا کہنا تھا کہ روزہ اللہ تعالی کی طرف سے بہت بڑی نعمت جو ہمارے نظام انہضام کو درست کرتا ہے- ہمیں کئی بیماریوں سے بچاتا اور معدے کی ازسرنو مومت کرتا ہے- روزہ وائرسز کا مقابلہ کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے جبکہ روزے سے دماغی صلاحیت بھی بہتر ہوتی ہے- انہوں نے کہا کہ یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ روزہ رکھنے سے جسم میں مختلف بیماریاں دم توڑتی ہیں جن سے بیماریوں پر مزید قابو پانے میں مدد ملتی ہے

ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ ادویات استعمال کر رہے ہیں وہ ڈاکٹرز سے مشورہ کر کے اپنی ادویات جاری رکھیں تا کہ ماہ رمضان میں کسی قسم کے مسئلے سے بچ سکیں

پروفیسر امان اللہ عباسی نے کہا یہ خیال غلط ہے کہ روزے سے قبض ہو جاتی ہے- چونکہ روزے کی حالت میں نظام انہضام بیتر کام کرتا ہے عوام کو چاہیے کہ سزیاں زیادہ استعمال کریں اور تلی ہوئی چیزوں سے اجتناب کریں

یہ بھی پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں دہشت گردانہ حملے: پریشان کن اضافے میں 470 جانیں ضائع

ماہرین صحت کا مزید کہنا تھا کہ روزہ موٹاپے سے نجات کا بھی بہترین سبب ہے- اس وقت دنیا کے کئی ممالک میں روزہ کی طرح کی کئی ایکسرسائزز کے زریعے موٹاپا کم کرنے  کی کوششیں کی جارہی ہیں- اس قسم کی ایکسرسائزز میں تقریبا سولہ گھنٹے  بھوکا رہنے کی مشق کی جاتی ہے-

ڈاکٹر شاہد احمد نے کہا لوگ رمضان میں کم کھانے کی بجائے زیادہ کھانے کی تیاریاں کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے معدے کے مسائل کا شکار ہوتے ہیں- رمضان کو اس کے اصولوں مطابق گزارا جائے تو بہترین صحت کا فارمولہ ہے

آن لائن سیمینار میں مختلف ڈاکٹرز نے اپنی آراء پیش کیں اور روزہ کو صحت کا فارمولہ قرار دیا- ڈاکٹر حفیظ اللہ شیخ نے کہا کہ لوگ سحری وافطاری میں زیادہ سے زیادہ کھانا چاہتے ہیں جس کے بعد بیٹ کے مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں- انہوں نے کہا کہ سحری و افطاری کے دوران آہستہ کھائیں اور ڈاکٹرز کی ہدایات پر عمل کریں

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

سندھ رین ایمرجنسی ڈیسک

سندھ رین ایمرجنسی ڈیسک: کراچی میں موسلا دھار بارشوں کے پیشِ نظر وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہنگامی سیل قائم

جولائی 25, 2026
پاکستان میں کلائمٹ چینج ایمرجنسی

بدلتا موسم اور ڈوبتے شہر: پاکستان میں کلائمٹ چینج کو قومی ایمرجنسی کیوں قرار نہ دیا گیا؟

جولائی 25, 2026
اسکائی 47 ڈیٹا سینٹر پاکستان

اسکائی 47 ڈیٹا سینٹر پاکستان: وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے بڑے کلاؤڈ انفراسٹرکچر کا افتتاح

جولائی 25, 2026
ایکس باکس فری کلاؤڈ گیمنگ

ایکس باکس فری کلاؤڈ گیمنگ: مائیکروسافٹ کا نیا پلان، اب آفیشل گیمز کھیلیں بالکل مفت

جولائی 25, 2026
عینک والا جن اینیمیٹڈ فلم

عینک والا جن اینیمیٹڈ فلم: 90 کی دہائی کے یادگار شاہکار کی اینیمیشن کے ساتھ  واپسی

جولائی 25, 2026
پنجاب شرمپ انٹرنشپ پروگرام

پنجاب شرمپ انٹرنشپ پروگرام: نوجوانوں کے لیے 1 لاکھ روپے ماہانہ وظیفے کا شاندار موقع

جولائی 25, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

سندھ رین ایمرجنسی ڈیسک

سندھ رین ایمرجنسی ڈیسک: کراچی میں موسلا دھار بارشوں کے پیشِ نظر وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہنگامی سیل قائم

جولائی 25, 2026
پاکستان میں کلائمٹ چینج ایمرجنسی

بدلتا موسم اور ڈوبتے شہر: پاکستان میں کلائمٹ چینج کو قومی ایمرجنسی کیوں قرار نہ دیا گیا؟

جولائی 25, 2026
اسکائی 47 ڈیٹا سینٹر پاکستان

اسکائی 47 ڈیٹا سینٹر پاکستان: وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے بڑے کلاؤڈ انفراسٹرکچر کا افتتاح

جولائی 25, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.