اپریل 23 2020: (جنرل رپورٹر) کورونا وائرس کی اہم علامات تو اب تک کھانسی زکام اور سانس آنے میں دشواری ہی بتائی گئی تھیں مگر ماہرین کی تحقیق نے مزید دو علامات کا انکشاف کیا ہے
تفصیلات کے مطابق اٹلی میں کورونا وائرس کی عالمی وباء سے ہونے والی اموات کے ایک ایک سروے میں کہا گیا ہے کہ سونگھنے اور چھکھنے کی صلاحیت کا کم یا ختم ہونا بھی کورونا وائرس کی علامات میں سے ہو سکتے ہیں
ایک رپورٹ کے مطابق اٹلی میں 200 میں سے 67 فیصد مریضوں کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کا شکار ہونے سے پہلے ان کی سونگھنے اور چکھنے کی صلاحیت بھی متاثر ہو گئی تھی
زرائع کے مطابق ان 200 مریضوں میں سے 68 فیصد کو تھکاوٹ, 60 فیصد کو خشک کھانسی, 55 فیصد کو بخار جبکہ ایسا بہت ہی کم مریضوں میں ہوا کہ ان میں صرف سونگھنے اور چھکنے کی صلاحیت متاثر ہوئی ہو اور ساتھ دیگر علامات نا پائی گئی ہوں
یاد رہے کہ خشک کھانسی, نزلہ, زکام اور سانس آنے میں دشواری کورونا وائرس کی عالمی وباء کی اہم علامات ہیں جن کی صورت میں آپ کو فورا ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے- اب تک کورونا وائرس سے لاکھوں اموات ہو چکی ہیں جبکہ کڑوڑوں لوگ اس سے متاثر ہیں