750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کا قرعہ اندازی آج، 15 جولائی 2025 کو راولپنڈی میں منعقد ہوئی ہے۔ یہ قرعہ اندازی نمبر 103 تھی۔ ہمیشہ کی طرح ملک بھر سے ہزاروں افراد نے بڑی امید کے ساتھ نتائج کا انتظار کیا شاید اس بار قسمت ان پر مہربان ہو جائے۔
اس بار پہلا انعام 15 لاکھ روپے کا تھا جو صرف ایک خوش نصیب کو ملا اور وہ نمبر ہے 953346۔ دوسرے انعام کی مالیت 5 لاکھ روپے ہے اور یہ تین افراد کو ملا ہے۔ جن خوش نصیبوں نے یہ انعام جیتا ان کے بانڈ نمبرز ہیں: 294897، 651248 اور 965105۔
تیسرے انعام کے لیے کل 1696 افراد کو چُنا گیا ہے اور ہر ایک کو 9,300 روپے ملیں گے۔ تیسرے انعام کے تمام نمبرز کی مکمل فہرست نیشنل سیونگز کی آفیشل ویب سائٹ یا متعلقہ پرائز بانڈ سنٹرز سے حاصل کی جا سکتی ہے۔
اگر آپ کا بانڈ نمبر جیتنے والوں میں شامل ہے تو سب سے پہلے اسے سرکاری ذرائع سے دوبارہ تصدیق کریں۔ اس کے بعد اپنے قریبی اسٹیٹ بینک یا نیشنل سیونگز سینٹر کا رخ کریں۔ ساتھ میں اپنا اصل شناختی کارڈ اور وہ پرائز بانڈ بھی لے جائیں جس پر انعام نکلا ہے۔ وہاں موجود فارم بھر کر جمع کروائیں۔ ٹیکس کی کٹوتی کے بعد آپ کو انعامی رقم مل جائے گی۔
یہ بھی یاد رکھیں کہ آپ انعامی رقم کی کلیم درخواست قرعہ اندازی کی تاریخ سے چھ سال کے اندر دے سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان 2025 پرائز بانڈ شیڈول اور انعامات کی تفصیلات