Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

پاکستان سے 2025 میں جرمنی ورک ویزہ کیسے حاصل کریں؟

عدیل حسن by عدیل حسن
جون 20, 2025
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, بین الاقوامی خبریں – عالمی سیاست، جنگ، تنازعات اور سفارت کاری, تعلیمی خبریں – اسکول، یونیورسٹی، امتحانات اور تعلیمی پالیسیاں
پاکستان سے 2025 میں جرمنی ورک ویزہ کیسے حاصل کریں؟

جرمنی یورپ کا ایک ترقی یافتہ ملک ہے جہاں معیارِ زندگی بلند ہے۔ جرمنی میں ہنر مند افراد کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہےجس کی وجہ سے بہت سے پاکستانی وہاں ملازمت کے مواقع تلاش کرتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم 2025 میں پاکستان سے جرمن ورک ویزہ حاصل کرنے کا مکمل طریقہ بیان کریں گے۔

جرمن ورک ویزوں کی اقسام

ویزہ کی قسممقصد
جاب سیكر ویزہجرمنی میں ملازمت تلاش کرنے کے لیے (مدت: 6 ماہ)
ملازمت ویزہملازمت کی پیشکش کے بعد جرمنی میں کام کرنے کے لیے
EU بلو کارڈاعلیٰ تعلیم یافتہ اور ہنر مند افراد کے لیے

  جرمن ورک ویزہ کی  اہلیت کی  بنیادی شرائط

جرمنی کے ورک ویزہ کے لیے درخواست دینے کے لیے:

آپ کی عمر کم از کم 18 سال ہو

آپ کے پاس جرمنی کے آجر کی ملازمت کی پیشکش ہو

آپ کے پاس متعلقہ تعلیمی یا پیشہ ورانہ قابلیت ہو

آپ کے پاس مالی وسائل ہوں

آپ کا مجرمانہ ریکارڈ صاف ہو

آپ کے پاس صحت کی انشورنس ہو

 جرمن ورک ویزہ درکار دستاویزات کی فہرست

دستاویز تفصیل
پاسپورٹکم از کم 6 ماہ کے لیے کارآمد، 2 خالی صفحات کے ساتھ
جاب آفر / ایمپلائمنٹ کنٹریکٹجرمنی کے کسی مستند آجر کی جانب سے ملازمت کی پیشکش
تعلیمی اسنادترجمہ شدہ سرٹیفکیٹس اور ڈگریاں
سی وی / ریزیومےتازہ ترین، مکمل تعلیمی و پیشہ ورانہ معلومات کے ساتھ
کور لیٹرجرمنی میں ملازمت کی خواہش اور مقصد بیان کریں
سابقہ تجربہتجربہ کے لیٹرز، ریفرنسز یا ایمپلائمنٹ سرٹیفکیٹس
صحت کی انشورنسپاکستان یا جرمنی سے حاصل کردہ، مکمل قیام کی مدت کے لیے ضروری
مالی وسائل کا ثبوتحالیہ بینک اسٹیٹمنٹس یا تنخواہوں کی سلپس
ویزہ درخواست فارممکمل طور پر بھرا ہوا اور دستخط شدہ
ویزہ فیس کی رسید€75 فیس ادا کرنے کی رسید
تصاویرجرمن ویزہ فوٹو کے معیار کے مطابق پاسپورٹ سائز تصاویر

جرمن ورک ویزہ کے لیے درخواست دینے کا طریقہ

جاب آفر حاصل کریں
اگر آپ کے پاس نوکری نہیں ہے تو "جاب سیکر ویزہ” کے لیے اپلائی کریں۔

جاب تلاش کرنے والی ویب سائٹس:

یہ بھی پڑھیں:  بھارت کے وزیر خارجہ کے آزاد جموں و کشمیر پر حالیہ بیانات

make-it-in-germany.com

stepstone.de

linkedin.com

تمام دستاویزات جمع کریں

جرمن سفارتخانے میں اپوائنٹمنٹ بک کریں
اسلام آباد یا کراچی میں جرمن سفارتخانے/قونصل خانے کی ویب سائٹ پر جا کر اپوائنٹمنٹ لیں۔
Website: https://pakistan.diplo.de

سفارتخانے جائیں (انٹرویو اور بایومیٹرکس)
وقت پر پہنچیں انٹرویو اور فنگر پرنٹس دیے جائیں گے۔

ویزا فیس ادا کریں
فیس: €75 (پاکستانی روپوں میں بھی ادا کی جا سکتی ہے)

فیصلے کا انتظار کریں
ویزہ پروسیسنگ کا وقت: 4 سے 8 ہفتے

ویزا ملنے کے بعد سفر کریں
ویزہ منظور ہونے کے بعد پاسپورٹ پر اسٹیکر لگے گا، پھر آپ جرمنی جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :  وہ ممالک جہاں وزٹ کے لئے پاکستانیوں کو ویزہ کی ضرورت نہیں

عدیل حسن

عدیل حسن

عدیل حسن ایک اقتصادی نامہ نگار ہیں جو کاروباری ترقی اور شہری منڈیوں سے متعلق موضوعات پر لکھتے ہیں۔ ان کی رپورٹنگ ملکی معیشت، تجارتی رجحانات، اور کاروباری مواقع کے تجزیے پر مبنی ہوتی ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

بلدیاتی فنڈز کی قلت

ٹوٹتا انفراسٹرکچر اور مفلوج شہر: بلدیاتی فنڈز کی قلت کا انسانی المیہ

ستمبر 8, 2026
شارک مچھلی تحفظ ایکشن پلان

پاکستان کی تاریخ میں شارک مچھلیوں کے تحفظ کے لیے پہلے 10 سالہ قومی ایکشن پلان کا شاندار اعلان

ستمبر 8, 2026
پاک سعودی سائبر سکیورٹی معاہدہ

پاک سعودی سائبر سکیورٹی معاہدہ: ریاض میں مشترکہ سائبر تحفظ اور مہارت کے تبادلے کے لیے ایم او یو پر دستخط

ستمبر 8, 2026
نادرا آن لائن اپائنٹمنٹ سروس

نادرا آن لائن اپائنٹمنٹ سروس: گھر بیٹھے وقت اور سینٹر بک کرنے کی سروس متعارف

ستمبر 8, 2026
ایس سی او سربراہی اجلاس سیکیورٹی بجٹ

ایس سی او سربراہی اجلاس:  سربراہی اجلاس کے لیے 30 بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری کے لیے فنڈز منظور

ستمبر 8, 2026
پاک کویت خارجہ مذاکرات

پاک کویت خارجہ مذاکرات: اسحاق ڈار اور کویتی وزیر میں اہم رابطہ 

ستمبر 8, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

بلدیاتی فنڈز کی قلت

ٹوٹتا انفراسٹرکچر اور مفلوج شہر: بلدیاتی فنڈز کی قلت کا انسانی المیہ

ستمبر 8, 2026
شارک مچھلی تحفظ ایکشن پلان

پاکستان کی تاریخ میں شارک مچھلیوں کے تحفظ کے لیے پہلے 10 سالہ قومی ایکشن پلان کا شاندار اعلان

ستمبر 8, 2026
پاک سعودی سائبر سکیورٹی معاہدہ

پاک سعودی سائبر سکیورٹی معاہدہ: ریاض میں مشترکہ سائبر تحفظ اور مہارت کے تبادلے کے لیے ایم او یو پر دستخط

ستمبر 8, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.