پرویز الہی کی اسحاق ڈار پر پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے پر تنقید
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الٰہی نے آج پیر کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
یہ بات انہوں نے سابق ایم این اے رانا محمد نذیر، سابق ایم پی اے سونیا شاہ، علی شاہ، اور دیگر سے ملاقات میں کہی۔
پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ظالمانہ ہے
میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ اسحاق ڈار نااہل وزیر خزانہ ہیں۔ پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ ظالمانہ ہے۔ اسحاق ڈار آئی ایم ایف (انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ) کے سامنے لیٹ گئے ہیں لیکن پھر بھی وہ ان پر بھروسہ کرنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے ریمارکس دیے کہ اگر اسحاق ڈار کو کچھ سمجھ نہیں آرہا تو پی ٹی آئی کے وزیر خزانہ شوکت ترین سے سیکھیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک پر نااہلوں کا ٹولہ مسلط ہے جنہوں نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکز اور صوبے میں "ظالموں” نے لوگوں کے لیے دو وقت کا کھانا مشکل کر دیا ہے۔
نااہل حکمرانوں کو قانون سازی کا کوئی حق نہیں
پی ٹی آئی صدر پرویز الہی نے کہا کہ نااہل حکمران آئی ایم ایف کی آشیرباد حاصل کرنے کے لیے عوام کا خون چوس رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کو قانون سازی کا کوئی حق نہیں۔ وہ سپریم کورٹ کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں اور یکے بعد دیگرے کابینہ کے اجلاس بلا رہے ہیں۔
پرویز الٰہی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی عدلیہ کے خلاف سڑکوں پر آنے کی دھمکی افسوسناک ہے۔ عدلیہ کے خلاف ایسی غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز باتوں سے گریز کریں اور جان لیں کہ قوم عدلیہ کے فیصلوں کے ساتھ پوری قوت کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام ملکی اور غیر ملکی سروے رپورٹس پنجاب اور خیبرپختونخوا (کے پی) میں ان کی پارٹی کی کامیابی کی پیش گوئی کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ الیکشن روکنے کی کوشش کرکے
پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں ہماری انتخابی مہم مفت چلا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں | تحریک انصاف زرداری مافیا کو سندھ میں شکست دے گی، عمران خان