ٓئل اینڈ گیس ریگولیٹر اتھارٹی (اوگرا) نے سفارش کی ہے کہ یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر تک کمی کی جائے۔
زرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش پر مبنی سمری حکومت کو بھیج دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سمری میں پیٹرول ایک روپیہ پچاس پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی ہے جب کہ اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی دو روپے فی لیٹر تک کی کمی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
مزید پڑھئے | نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی عوام سے کوویڈ19 ایس او پیز کی خلاف ورزی رپورٹ کرنے کی درخواست
اوگرا حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ بھی ممکن ہے کہ پیٹرولیم لیوی کی شرح کو بڑھا دیا جائے اور قیمتوں کو برقرار رکھا جائے۔
وزیر اعظم عمران خان کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق آج اعلان کیا جائے گا جبکہ پیٹرو مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین پندرہ دن کے لیے کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح زرائع نے اس سے پہلے سولہ اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات پر پیٹرولیم لیوی میں کمی کے ممکنہ فیصلے کو ظاہر کیا تھا۔